وکی ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ

hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین مکاں بفضل خلاق زمین و زماں​
کچھ دن پہلے ایک وکی ایڈیٹر بنایا تھا شاعری کا انسائیکلوپیڈیا بنانے کے لیے÷ میں چونکہ ایک ناکارہ آدمی ہوں نا جانے کب استعمال کروں آپ اسے ایک زیادہ مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کی کوشش کیجیے۔ ایکس پی اور سیون الٹیمیٹ پر میں نے چیک کر لیا چلتا ہے باقی آپ بتا دیجیے گا۔​
چند خصوصیات
اردو لکھنے میں مددگار۔​
ابتدائی وکی ایڈیٹر۔​
پی ڈی ایف کو دیکھنے میں مددگار۔​
پی ڈی ایف کا آخری صفحہ یاد رکھتا ہے۔​
پی ڈی ایف کو خود کار سکرول کرتا ہے۔
ڈی جے ویو کو دیکھنے میں مددگار۔​
تصاویر کو دیکھنے میں مددگار۔​
تصاویر کو خود کار سکرول کرتا ہے۔​
زمرہ جات بآسانی شامل کرنے میں مددگار۔
زمرہ جات یاد رکھتا ہے۔
زمرہ جات کی فہرست کو چھپایا جا سکتا ہے۔
زمرہ کو ایک سے زیادہ مرتبہ شامل نہیں کرتا۔
ایڈیٹر اور تصویر کا حجم صارف اپنی مرضی سے منظم کر سکتا ہے۔

خامیاں
اردو ترجمہ نہیں کیا (دوست ترجمہ کر دیں تو نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
فونٹ بدلنا شامل نہیں (نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
تبدیلیاں یاد نہیں رکھتا (نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
متن کو وکی پر پوسٹ نہیں کرتا (اگر کسی کو چاہیے تو بن جائے گا )
ڈی جے ویو کو خود کار سکرول نہیں کرتا (مجھ سے شاید سکرول نہ کروایا جا سکے)
تصویر کو ٹھیک طریقے سے زوم نہیں کر پاتا (شاید ٹھیک ہو جائے)
مکمل وکی ایڈیٹر نہیں ہے (ضرورت کے ساتھ ساتھ بنتا جائے گا)
متن کے تلاش کی سہولت موجود نہیں (نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
متن کو تبدیل کرنے کی سہولت موجود نہیں (نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
مدد نہیں لکھی (کوئی اللہ کا بندہ لکھ دے گا)
یار آپ بھی تو خامیاں نکالو میں اپنی برائی کہاں تک کروں؟

تصویر یا پی ڈی ایف وغیرہ سے ٹائپنگ کا کام آسان بنانے کے لیے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے اوپر تلے دو تصویر یا پی ڈی ایف کھول لیں اور نیچے اللہ کا نام لے کر لکھنا شروع کریں۔ تصویر کو سکرول کرنا ہو تو کنٹرول + ڈبلیو اور کنٹرول + کیو کا استعمال کریں۔​
تصاویر
1.png
2.png
3.png
4.png
5.png
ڈاؤنلوڈ کریں
 

hackerspk

محفلین
میرے بھائی لوگ کہتے ہیں اردو کے سافٹ وئیر نہیں ہیں اگر رویہ ایسا ہی رہا تو سافٹ وئیر بننے میں صدیاں لگیں گی۔ ایک سافٹ وئیر کو بناتے ہفتوں لگتے ہیں۔ خاص کر ہم جیسے پروگرامرز کو تو مہینوں لگ جاتے ہیں۔
جیسا میں نے عرض کی تھی کہ میں نے اسے دو آپریٹنگ سسٹمز پر چیک کیا ہے چلتا ہے باقی کا آپ بتا دیجیے کوئی جواب نہیں آیا تو کیا آپ کی طرف سے جواب سمجھیں؟ اور عرض کی تھی کہ ترجمہ کر دیں تو شامل کر دیا جائے گا لیکن کسی شے کا دور دور تک نشان نہیں۔ شاعر کہہ گیا اسی موقع کے لیے
کیا خوب ہیں شہید ناز کی تربت پہ رونقیں
مدھم سی اک شمع ہے دو سوگوار پھول

خیر ہم لوگوں کو تو وسائل کو استعمال کرنا نہیں آتا اور یہاں تو وسائل ہی نہیں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی شکایت 100 فیصد بجا ہے۔

اب ماہرین ہی رائے دے سکتے ہیں کہ مجھے تو کمپیوٹر کے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں۔
 

hackerspk

محفلین
شمشاد بھائی سافٹ وئیر کو انسٹال کر کے چلانا ہے اگر چل گیا تو اپنے آپریٹنگ سسٹ مثلا ایکس پی 2002 یا ونڈوز سیون وغیرہ کا بتانا ہے کہ اس ونڈوز پر چلتا ہے
اس کے لیے ماہر ہونے کی میرے خیال میں ضرورت نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے پاس ونڈوز 7 انسٹال ہے۔ میں نے پروگرام انسٹال کیا ہے۔

سب سے نیچے والی مینو کی لائن آدھی آتی ہے۔ باقی ٹھیک ہے۔
 

hackerspk

محفلین
یہ اردو لکھنے میں مددگار ہے فائل کے مینیو سے پی ڈی ایف کا آپشن منتخب کریں اور اسے کھول لیں اس کے بعد آپ اس کو بآسانیٹائپ کر سکیں گے۔
 

محمد اسلم

محفلین
اسی طرز پر کوئی ترجمہ translation کے لئے بھی سافٹویئر بن جائے تو بہت آسانی ہوگی اور کافی سارا مواد میرے جیسے لوگ ترجمہ کرسکینگے اردو میں
جیسے کہ اومیگا ٹی ہوتا ہے ویسے کچھ اور سہولتوں کے ساتھ،،، hackerspk اگر آپ اس سمت توجہ دیں اور اومیگا ٹی کو یا اور دوسرے اطلاقیوں کو دیکھ کر اس طرز پر اگر کچھ بہترین سا بن جائے تو آپ کے انسایکلوپیڈیا کے لئے بھی بہت سے لوگ کام کرتے رہینگے۔جزاک اللہ خیر
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس وسٹا میں بھی انسٹال ہو گیا ہے آرام سے لیکن علوی نستعلیق کی پی ڈی ایف فائل کو درست لوڈ نہیں کر پاتا، الفاظ ٹوٹے ہوئے آتے ہیں۔
 
Top