بلعون صناع مکین مکاں بفضل خلاق زمین و زماں
کچھ دن پہلے ایک وکی ایڈیٹر بنایا تھا شاعری کا انسائیکلوپیڈیا بنانے کے لیے÷ میں چونکہ ایک ناکارہ آدمی ہوں نا جانے کب استعمال کروں آپ اسے ایک زیادہ مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کی کوشش کیجیے۔ ایکس پی اور سیون الٹیمیٹ پر میں نے چیک کر لیا چلتا ہے باقی آپ بتا دیجیے گا۔
چند خصوصیات
اردو لکھنے میں مددگار۔
ابتدائی وکی ایڈیٹر۔
پی ڈی ایف کو دیکھنے میں مددگار۔
پی ڈی ایف کا آخری صفحہ یاد رکھتا ہے۔
پی ڈی ایف کو خود کار سکرول کرتا ہے۔ڈی جے ویو کو دیکھنے میں مددگار۔
تصاویر کو دیکھنے میں مددگار۔
تصاویر کو خود کار سکرول کرتا ہے۔
زمرہ جات بآسانی شامل کرنے میں مددگار۔زمرہ جات یاد رکھتا ہے۔
زمرہ جات کی فہرست کو چھپایا جا سکتا ہے۔
زمرہ کو ایک سے زیادہ مرتبہ شامل نہیں کرتا۔
ایڈیٹر اور تصویر کا حجم صارف اپنی مرضی سے منظم کر سکتا ہے۔
خامیاں
اردو ترجمہ نہیں کیا (دوست ترجمہ کر دیں تو نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
فونٹ بدلنا شامل نہیں (نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
تبدیلیاں یاد نہیں رکھتا (نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
متن کو وکی پر پوسٹ نہیں کرتا (اگر کسی کو چاہیے تو بن جائے گا )
ڈی جے ویو کو خود کار سکرول نہیں کرتا (مجھ سے شاید سکرول نہ کروایا جا سکے)
تصویر کو ٹھیک طریقے سے زوم نہیں کر پاتا (شاید ٹھیک ہو جائے)
مکمل وکی ایڈیٹر نہیں ہے (ضرورت کے ساتھ ساتھ بنتا جائے گا)
متن کے تلاش کی سہولت موجود نہیں (نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
متن کو تبدیل کرنے کی سہولت موجود نہیں (نئے نسخے میں شامل کر دیا جائے گا)
مدد نہیں لکھی (کوئی اللہ کا بندہ لکھ دے گا)
یار آپ بھی تو خامیاں نکالو میں اپنی برائی کہاں تک کروں؟
تصویر یا پی ڈی ایف وغیرہ سے ٹائپنگ کا کام آسان بنانے کے لیے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے اوپر تلے دو تصویر یا پی ڈی ایف کھول لیں اور نیچے اللہ کا نام لے کر لکھنا شروع کریں۔ تصویر کو سکرول کرنا ہو تو کنٹرول + ڈبلیو اور کنٹرول + کیو کا استعمال کریں۔
تصاویر
ڈاؤنلوڈ کریں