وکی بلاگ: وکی جیسی مشترکہ تدوین اور بلاگ جیسی اشاعت

کل امریکی اردو بلاگرس کی میٹنگ میں مشترکہ بلاگنگ کے حوالے سے بات ہوئی تو مجھے یاد آیا کہ اس مقصد کے لئے ایک عدد سافٹوئیر وکی بلاگ کے نام سے اوپن سورس دنیا میں موجود ہے جو کئی معاملوں میں مروجہ بلاگنگ نظام سے قدرے مختلف ہے۔ اس میں وکی جیسی یوزر ایکسس پرمیشن ہائرارکی کا نظام ہے اور یوں کولیبوریٹو ایڈیٹنگ کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی پبلش کرنے کی سہولیات بلاگ جیسی ہیں۔ شاید ہمیں اس کا جائزہ لینا چاہئے کہ اردو بلاگنگ کے حوالے سے یہ کس قدر کار آمد ہو سکتا ہے۔

ابھی اس کا اردو ٹرانسلیشن صفر ہے پر اچھی خبر یہ ہے کہ ابھی اس میں ٹرانسلیشن فریز بھی ایک ہزار سے کم ہیں۔ لہٰذا اگر احباب کی رائے ہو تو اس کی اردو کاری پر کام کیا جا سکتا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
اہم تجویز ہے اگر اس تجویز کو اردو بلاگرز کے مابین مشترکہ بلاگ کے لیے ہونے والی بحث میں پیش کیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ نتائج سامنے آئیں۔
 
اہم تجویز ہے اگر اس تجویز کو اردو بلاگرز کے مابین مشترکہ بلاگ کے لیے ہونے والی بحث میں پیش کیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ نتائج سامنے آئیں۔

جی بالکل درست فرمایا۔ اور ضروری ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ یہ کتنا اسٹیبل ہے، کس قدر کسٹمائزیبل ہے نیز اجتماعی بلاگنگ کے شرکاء کے لئے کس قدر کار آمد اور سہل ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر کہیں اس کی ایک عدد ڈیمو انسٹالیشن ہو جاتی انگلش میں ہی سہی تو جائزہ لینے میں آسانی رہتی۔ گوکہ اس کی سائٹ پر ڈیمو دستیاب ہے پر اندرونی ساخت کا اندازہ بغیر ذاتی انسٹالیشن کے نہیں ہو سکتا۔
 
Top