وکی لوز مونومینٹس: پاکستان کی 10 بہترین تصاویر

اگر آپ پاکستان کے تاریخی ثقافتی مقامات کی آن لائن مفت تصاویر کو تلاش کرنے کی کوشش کریں تو ان کا حصول بہت مشکل ہوگا، حالانکہ بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود کبھی بھی ان مقامات کی تصاویر کو مفت لائسنس کے ساتھ کبھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ نہیں کیا گیا۔

تاہم رواں برس وکی پیڈیا سے منسلک وکی میڈیا فاﺅنڈیشن نے پاکستان میں پہلی بار 'وکی لوز مونومینٹس' نامی فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد کروایا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے بڑا فوٹو مقابلہ قرار دے رکھا ہے، جس میں دنیا بھر کے ثقافتی مقامات کو مفت لائسنس کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے مقابلے میں سات سو سے زائد امیدواروں نے بارہ ہزار سے زیادہ تصاویر جمع کرائیں جنھیں اب لوگ کسی بھی مقصد کے لیے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں اور انہیں کاپی رائٹس کے مسئلے کا بھی سامنا بھی نہیں ہوگا۔

اگرچہ اس مقابلے کے ملکی اور غیرملکی فاتحین کا اعلان تاحال نہیں ہوا تاہم پاکستان کی جیوری نے ملک کی دس بہترین تصاویر کو منتخب کرکے بین الاقوامی سطح پر بھیج دیا ہے۔

پاکستان کی ثقافت، روایات اور تعمیراتی خوبصورتی کی یہ جھلکیاں آپ کو بھی سحر زدہ کردیں گی۔

مقبرہ جہانگیر، لاہور— فوٹو شعیب طاہر
544b7710a0c62.jpg
دائی انگا کا مقبرہ، لاہور— فوٹو محمد اشعر
544b77100a940.jpg
اوچ شریف میں بی بی جیوندی کا مقبرہ— فوٹو شاہ زمان بلوچ
544b770fe99fd.jpg
قلعہ دراوڑ، بہاولپور— فوٹو علی میر
544b77116737d.jpg
شاہ فیصل مسجد، اسلام آباد— فوٹو علی مجتبیٰ
544b770ee5b4a.jpg
بادشاہی قلعہ، لاہور— فوٹو روحان بھٹی
544b77122f5e9.jpg

قومی یادگار، اسلام آباد - فوٹو عبدالباقی
544b77123b50c.jpg

مسجد وزیر خان، لاہور - فوٹو شگفتہ کریم
544b77130d50c.jpg

نور محل ، بہاولپور - فوٹو محمد اشعر
544b77131c078.jpg

شاہ جہاں مسجد، ٹھٹھہ - فوٹو اویس وڑائچ
544b7714b73d3.jpg
۔۔۔۔
ربط
 
Top