وکی لووز مونومینٹس: پاکستان کی 10 بہترین تصاویر

حسیب

محفلین
پاکستان دنیا کی نظروں میں یا یوں کہہ لیں کہ عالمی سطح پر بیشتر افراد اسے ایک دہشتگرد ملک سمجھتے ہیں جہاں ان کے خیال میں کوئی بھی چیز اچھی نہیں۔
مگر یہ تاثر کیا واقعی درست ہے؟ درحقیقت اس میں کوئی سچائی نہیں اور یہاں کے باسیوں سمیت دنیا بھر میں متعدد افراد کی نظر میں یہ بہت خوبصورت ملک ہے جس کے کئی مقامات کی خوبصورتی سانسیں روک دیتی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا کے خوبصورت چہرے کو سامنے لانے کے لیے گزشتہ دو برسوں سے وکی میڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے وکی لوز مونومینٹس کے سالانہ فوٹوگرافی مقابلے کا انعقاد ہورہا ہے
اس سال تیسری بار اس کا انعقاد ہوا جس کو یونیسکو کا تعاون بھی حاصل ہے جس کا مقصد ثقافتی ورثے کے تحفظ کی عالمی تحریک پیدا کرنا ہے۔
پاکستان نے اس بین الاقوامی تصویری مقابلے میں 11 ہزار تصاویر بھیجی ہیں اور اس طرح یہ ساتویں نمبر پر سب سے زیادہ تصویریں جمع کرانے والا ملک رہا ہے، مجموعی طور پر 43 ممالک کے دس ہزار سے زائد افراد نے دو لاکھ 65 ہزار تصاویر ستمبر کے مہینے میں جمع کرائیں۔
اس مقابلے کا مقصد پاکستانی ثقافت اور تاریخی لحاظ سے اہم مقامات کے بارے میں وکی پیڈیا کے مضامین کو بہتر بنانا ہے جبکہ اس سے عالمی ثقافتی ورثوں کو تحفظ دینا ہے جس کے لیے لوگوں کے اندر وکی پیڈیا پر فری لائسنس کے تحت ان مقامات کی تصاویر لینے اور اپ لوڈ کرنے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
ابھی وکی لووز مونومینٹس 2016 کے بین الاقوامی فاتحین کا اعلان تو نہیں ہوا مگر پاکستان کی جیوری کی منتخب کردہ 10 بہترین تصاویر ضرور سامنے آگئی ہیں جو درج ذیل ہیں۔

57fb4ddd23c2c.jpg


نور محل بہاولپور — فوٹو اسامہ شاہد

57fb4fc3af4b9.jpg

مقبرہ جہانگیر، لاہور — فوٹو تحسین شاہ

57fb94d84157b.jpg

وزیر خان مسجد، لاہور —فوٹو شاہ زیب اسلم


57fb506e3a2f1.jpg

فیصل مسجد، اسلام آباد — فوٹو علی مجتبیٰ


57fb50cb57140.jpg

مینار پاکستان، لاہور — فوٹو وقاص افضل


57fb50f4ce06c.jpg

پاکستان مونومینٹ، اسلام آباد — فوٹو محمد اشعر


57fb511f989ce.jpg

روہتاس قلعہ، جہلم — فوٹو حسن طاہر

57fb5166aedea.jpg

بادشاہی مسجد، لاہور — فوٹو مودی

57fb5194cde23.jpg

دیراور قلعہ، بہاولپور — فوٹو تحسین شاہ

57fb51adbc2d6.jpg

مزار بی بی جیوندی، اوچ شریف — فوٹو اسامہ شاہد​


 
Top