وکی پیڈیا کے منتظمین کی توجہ درکار ہے ۔

نورالدین

محفلین
السلام و علیکم ۔
مجھے وکی پیڈیا سے کچھ سن گن ملی ہے کہ " وکی پیڈیا - اردو " کے بعض منتظمین اردو محفل کے بھی ممبران ہیں ۔ مجھے اس سلسلے میں کچھ تعاون درکار ہے ۔
بات کچھ یوں ہے کہ شاہراہ زندگانی پر اردو کی دیوانگی میں گامزن رہتے رہتے ہم اتنی دور نکل آئے کہ دیگر زبان و علوم کے راستے بھولنا شروع ہوگئے ۔ شروع میں تو ہم خوش تھے کہ چلو اپنے اردو کی محبت دل میں ہے ۔ مگر بعد میں کچھ شعور و آگاہی ہوئی تو پتہ چلا کہ ہم تو اردو کی محبت میں کنویں کے مینڈک بن گئے ۔ علم کی دنیا صرف اردو تک ہی محدود نہيں ہے ۔ اور نہ ہی اردو ہماری پہلی ضرورت ہے بلکہ ہماری پہلی ضرورت تو علم ہے ۔ جس کو حاصل کرنے کےلیے اردو کے کنویں سے باہر نکلنا بھی ضروری ہے ۔ دیگر دنیاؤں میں تانک جھانک کرنا بھی ضروری ہے تب ہی تو جہان آگہی و علم و اسرار کے در وا ہوں گے ۔

میرا خیال ہے کچھ عجیب انداز بیان ہے چلیں سیدھا سیدھا کہے دیتا ہوں ۔
میں اپنی انگریزی سے اردو ترجمہ کاری کی صلاحیت بڑھانا چاہتا ہوں ۔ جس کے لیے میں نے سوچا ہے کہ اردو وکی پیڈیا کا سہارا لیا جائے ۔
کیوں کہ کسی بھی علم میں نکھار لانے کے لیے تنقید و اصلاح (Feedback) کا آنا ضروری ہے اور اس کام کے لیے اس وقت اردو وکی پیڈیا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔
Wiki.png

وہاں پر کچھ مغز ماری کی تو پتہ چلا کہ وہ اتنا بھی اوپن پلیٹ فارم نہيں ہے کچھ قید و (آزار)بند وہاں پر ہيں ۔ جن کا مقصد اردو علوم و فن پر تکا لگانے والوں پر نظر رکھنا ہے ۔
خیر اس کے بعد وہاں پر ایک ادھ سوال بھی جڑ دیا مگر کوئی جواب ان منتظمین کی طرف سے نہيں آیا ۔ تو سوچا کہ اردو محفل پر ہی کچھ ذکر خیر چھیڑ دیا جائے ۔ کیا پتہ ہمارے علاوہ اوروں کو بھی بہتر رہنمائی مل جائے ۔

تو کیا فرماتے ہیں اہل علم بات اس کے کہ :
  1. ہم اردو ترجمہ کاری کے لیے کیا کیا ترتیبات نصب کریں ۔ ؟
  2. ہم اردو ترجمہ کاری کے لیے کس قسم کے مضامین کا انتخاب کریں ۔؟
  3. کیا ہمارا اردو ترجمہ اردو وکی پیڈیا کی زینت بن کر کسی کے لیے سود مند ہو سکے گا ۔؟
  4. ---------------------------------------------------------
    جوابات کا منتظر :nerd2:
 

الف عین

لائبریرین
@ابو شامل حاضر ہوں، وہی سب سے فعال وکی ہیڈیا کے رکن ہیں۔ جیسبادی تو اب غائب ہیں، جو بنیاد گزار رکن دونوں جگہ کے۔
 

دوست

محفلین
ترجمے پر دو ایک باتیں عرض کر دوں. وکی پیڈیا والی بات تو وڈے لوگ جانیں.ترجمہ اس شعبے میں جہاں آپ کو مہارت حاصل ہے. مثلاﹰ میرا شعبہ لسانیات ہے. کمپیوٹر پر ترجمہ کرنے کے لیے ٹرانسلیشن میموری ٹول جیسے اومیگا ٹی کا استعمال سود مند رہتا ہے.
 

پردیسی

محفلین
      • ہم اردو ترجمہ کاری کے لیے کیا کیا ترتیبات نصب کریں ۔ ؟
      • ہم اردو ترجمہ کاری کے لیے کس قسم کے مضامین کا انتخاب کریں ۔؟
      • کیا ہمارا اردو ترجمہ اردو وکی پیڈیا کی زینت بن کر کسی کے لیے سود مند ہو سکے گا ۔؟

محترم آپ کے پہلے سوال پر شاکر بھائی نے روشنی ڈال دی ہے ۔
آپ کا دوسرے سوال کا جواب ۔۔۔ تمام قسم کے مضامین کا جن سے لوگ فائدہ اٹھا سکیں
آپ کا تیسرےسوال کا جواب ۔۔۔ نہ صرف وکی پیڈیا بلکہ نیٹ پر کسی بھی جگہ یہ سود مند رہے گا
 

نورالدین

محفلین
وکی پیڈیا پر ترجمہ کاری تکنیکی اعتبار سے تھوڑا مشکل کام ہے ۔ ۔
ْْْ@دوست بھائی آپ نے بہت ہی زبر دست سافٹ ویئر کی نشاندہی کی ہے ۔ ابھی استعمال نہيں کیا ہے مگر لگ رہا ہے کہ یہ میرا مطلوبہ سافٹ ویئر ہی ہے ۔ بہت شکریہ ۔
 

نورالدین

محفلین
ابھی بڑی مشکل سے نادرا کے انگریزی پیج کو دیکھتے ہوئے اردو پیج کے ترجمے میں تبدیلی و اضافہ کیا ہے جس میں سے تصویر لگانے کا آپشن سمجھ نہيں آ رہا ۔ ۔

میری دلچسپی کے موضوعات میں سائنس ، دفاع ، طب و آثار قدیمہ ہيں ۔

اس کے علاوہ ایک اور مضمون کا انتخاب کیا ہے ۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Vannevar_Bush
اس پیج میں اردو کا آپشن موجود نہيں تھا ۔ تو زبان کے لسٹ کے نیچے ایک بٹن Edit Link پر کلک کیا تو
http://www.wikidata.org/wiki/Q299595 پر پہنچ گیا ۔ مگر کچھ خاص سمجھ نہيں آیا کہ اب کیا کرنا ہے ۔
ایسا لگتا ہے کسی مضمون میں اردو پیج کا لنک شامل کرنے کے لیے موڈریٹر کے اجازت کی ضرورت ہو گی ۔ اب وہ کب اجازت دیں گے ۔ اس کا نہیں پتہ ۔
خیر میں نے مضمون کو آہستہ آہستہ ترجمہ کرنے کی شروعات کی تو ہمارے ایک دوست نے حوصلہ افزائی کی یہ کہہ کر کہ
" ضروری نہيں کہ من و عن ترجمہ کریں ۔ جو آپ کو سمجھ آ رہا ہے اس کو اپنے الفا ظ میں ڈھال دیں ۔ ۔"
 

نورالدین

محفلین
ترجمے پر دو ایک باتیں عرض کر دوں. وکی پیڈیا والی بات تو وڈے لوگ جانیں.ترجمہ اس شعبے میں جہاں آپ کو مہارت حاصل ہے. مثلاﹰ میرا شعبہ لسانیات ہے. کمپیوٹر پر ترجمہ کرنے کے لیے ٹرانسلیشن میموری ٹول جیسے اومیگا ٹی کا استعمال سود مند رہتا ہے.
دوست بھائی آپ کے اس پروگرام کے متعلق کچھ جاننا چاہوں گا ۔ ۔
  1. " میموری ٹول " سے کیا مراد ہے ؟ اس پروگرام کو میموری ٹول کیوں کہتے ہيں ۔؟
  2. کیا یہ پروگرام اردو ترجمے کے لیے آن لائن ٹول جیسے کہ گوگل ٹرانسلیٹر استعمال کرتا ہے ؟
  3. کیا اس پروگرام کے ذریعے ہم جو الفاظ کا ترجمہ کریں گے وہ گوگل کے اپنے ڈیٹا بیس یا ذخیرۂ رجحان میں بھی شامل ہو گا (تا کہ آئندہ بھی اس معنی سے استفادہ کیا جا سکے )؟
  4. کیا اس میں کوئی آف لائن لغت بھی شامل کر سکتے ہیں ؟
اگر اس اومیگا ٹی سیکھنے کے موضوع پر اردو میں کوئی مواد موجود ہے تو اس کا لنک عنایت کردیں پلیز ۔
جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں اور دیگر مبتدیوں کا بھلا کریں ۔ ۔
 

نورالدین

محفلین
بڑی دیر کی مہربان آتے آتے ۔ ۔
آپ سے تو کافی باتیں تبادلۂ خیال کے صفحے پر ہو ہی چکی ہیں ۔ ۔
نیز آپ نے مخصوص صفحے کا ربط بھی عنایت فرمایا ہے ترجمہ کاری کے لیے ۔
بہت شکریہ ۔۔
مزید باتیں بھی کر لیتے ہيں ۔
 

نورالدین

محفلین
بڑی دیر کی مہربان آتے آتے ۔ ۔
آپ سے تو کافی باتیں تبادلۂ خیال کے صفحے پر ہو ہی چکی ہیں ۔ ۔
نیز آپ نے مخصوص صفحے کا ربط بھی عنایت فرمایا ہے ترجمہ کاری کے لیے ۔
بہت شکریہ ۔۔
مزید باتیں بھی کر لیتے ہيں ۔

جی بالکل ۔ ۔ مگر باقاعدہ وقت نہيں دے پاؤں گا ۔ جتنا ہو سکے اتنا ،۔ کبھی زيادہ کبھی کم ۔ ۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اسلام-بلحاظ-ملک.60656/

http://ur.wikipedia.org/wiki/سانچہ:اسلام_بلحاظ_ملک
 
Top