مہوش علی
لائبریرین
اپنے وکی کے مین پیج پر جا کر مجھے کچھ کمی محمسوس ہوئی۔
اس لیے میں نے کچھ پروفیشنل وکی وزٹ کیے اور اس کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ وکی کا مین پیج اس لائیبریری کا اصل روپ نہیں پیش کر رہا کیونکہ اس پر بہت کم ٹیکسٹ ہے۔
وکی کے مقابلے میں محفل کا پہلا صفحہ بہت زیادہ مواد کا حامل ہے اور نئے وزٹر کو ایک منٹ میں اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس محفل میں کون کون سے سیکشن ہیں اور کہاں اُسے پوسٹ کرنا ہے۔
اس چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں نے ایک سیمپل تیار کیا ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/wiki.php?wakka=WikiMainPageSample
یہ انتہائی جلدی میں تیار کیا گیا ہے کیونکہ مجھے ابھی کہیں جانا ہے۔ چنانچہ تمام تر غلطیاں برطرف (ویسے بھی مجھے وکی ایڈیٹنگ ابھی سیکھنی ہے)۔
اس سلسلے کی مزید تجاویز یہ ہیں کہ اس وکی میں بھی فورم کے طرح ٹیبلز بنا سکتے ہیں اور ھیڈنگز کا بیک گراؤنڈ کلر تبدیل کر سکتے ہیں۔۔۔۔ اور اس طرح مین پیج بہت جاذب نظر ہو جائے گا۔
اصل میں ہمارا لائیبریری پروجیکٹ ابھی بہت چھوٹا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم مین پیج پر ہی اُن تمام کتب کی تفصیل دے سکتے ہیں کہ جن پر ابھی کام ہو رہا ہے۔ بہرحال، اس تجویز پر بعد میں سوچیں گے۔
فی الحال نئے وزٹرز کے لیے بہتر ہے کہ مین پیج ہی ایسا ہو کہ اُسے بہت سی چیزیں یہاں دیکھ کر اندازہ ہو جائے کہ کیا کیا چیزیں یہاں ہو رہی ہیں۔
آپ کی آراء کی منتظر۔
(ایک درخواست یہ ہے کہ آپ بھی دیگر پروفیشنل وکی سائٹز پر تشریف لے جائیں اور اُن کے مین پیج کو دیکھ کر ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں)