وکی کوشل کے خلاف ایک انتہائی انوکھی اور دلچسپ وجہ کے لیے پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔

سیما علی

لائبریرین
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کے خلاف ایک انتہائی انوکھی اور دلچسپ وجہ کے لیے پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔
2 جنوری 2022

میری اجازت کے بغیر میری نمبر پلیٹ فلم میں استعمال نہیں کی جاسکتی، شکایت کنندہ فوٹوفائل

میری اجازت کے بغیر میری نمبر پلیٹ فلم میں استعمال نہیں کی جاسکتی، شکایت کنندہ فوٹوفائل
اندور: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کے خلاف ایک انتہائی انوکھی اور دلچسپ وجہ کے لیے پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔
پچھلے چند ہفتوں سے وکی کوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پہلے تو وکی کوشل بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ شاندار شادی کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ رہے اور پھر سارہ علی خان کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائے رہے۔
اداکار وکی کوشل اور سارہ علی خان بھارتی شہر اندور میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے جہاں سے ان دونوں کی موٹر سائیکل پر سواری کرنے کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔
لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ وکی کوشل ان تصاویر کی وجہ سے مشکل میں پڑگئے ہیں۔ اندور ہی کے رہنے والے ایک شخص جے سنگھ یادو نے وکی کوشل کے خلاف اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے غیرقانونی استعمال کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت کنندہ جے سنگھ یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کے سلسلے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا نمبر ان کا ہے۔ اور ان کی اجازت کے بغیر ان کی نمبر پلیٹ فلم میں استعمال نہیں کی جاسکتی۔

0-vickyepes-1641103440.jpg


ایک بھارتی نیوز ایجنسی کی جانب سے اس معاملے کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹ میں جے سنگھ یادو نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا فلم میں استعمال ہونے والا گاڑی کا نمبر میرا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ فلم یونٹ کو اس بارے میں پتہ ہے یا نہیں لیکن یہ غیرقانونی ہے میری نمبر پلیٹ میری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کی جاسکتی۔ میں نے پولیس اسٹیشن میں ایک میمورنڈم دیا ہے کہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کی جائے۔

جے سنگھ یادو کی شکایت کے ردعمل میں اندور کے سب انسپیکٹر راجندر سونی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ نمبر پلیٹ کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ اس معاملے پرموٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اگر فلم کا یونٹ اندور میں ہوا تو ہم ان سے تحقیقات کرنے کی کوشش کریں گے۔

 
Top