تعارف وھاب 49

wahab49

محفلین
سچ بتاتا ھوں آج پہلی بار محفل کی اس سمت میں پہنچا ھوں۔ سوچا میں بھی تعارف کروا دوں۔
نام: وھاب
مقام۔ کوالا لمپور، ملائیشیا
تعلیم۔ سول انجینئر۔ کچھ آئی ٹی سے متعلق ڈپلومے۔
جاب۔ پہلے تھی۔ جن میں دنیا کے بلند ترین جڑواں مینار۔ پٹروناس ٹوئن ٹاورز شامل ھیں۔ اسکے علاوہ کوالالمپور گولڈن ٹرائینگل میں چاروں طرف میری بنائی ھوئی عمارات سر اٹھائے کھڑی ھیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے
موجودہ: ایکسپورٹ امپورٹ سے متعلقہ،
پسند: شاعری۔اور۔ موسیقی۔ ھر قسم کی۔ ھر زبان کی۔ جو من کو بھائے
ناپسند: سخت سردی۔ اور کوالالمپور کی بارشیں
مشغلے: موویز دیکھنا۔ ایگزیبیشنز دیکھنا، اور سرفنگ، بہت ساری سرفنگ
میری پسندیدہ ترین رھائش: سرسبز پہاڑوں کے درمیان ایک گھر
میرا پسندیدہ ملک: پاکستان
پسندیدہ شہر: لاہور
میرا پسندیدہ کھانا: ماش کی دال، شلغم گوشت (یہاں شلغم نہیں ملتے)
میرا پسندیدہ شاعر: ساغر صدیقی
میرا پسندیدہ وقت: شام جب سورج تھک کر گھر جاتا ھے
پسندیدہ مشروب: پائن ایپل کا رس
پسندیدہ سفر: رات کا سفر خود ڈرائیو کرنا۔ اور نور جہاں کے گانے چل رھے ھوں
اپنی کونسی خوبی پسند ھے: شدید حالات میں بھی رلیکس رھنا
اپنی کونسی خامی ناپسند ھے: کافی پینا۔(دن میں 6-10 کپ)
آخری خواہش: مرتے وقت کلمہ زبان پر ھو؛ حالت ایمان میں مرنا
 
ماشاءاللہ
آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی :)

اللہ پاک آپ کو مزید ترقی عطاءفرمائے (آمین)

ایک بات تو بتائیں یہ آپ کے نام کے ساتھ جو 49 ہے اس کا کیا مطلب ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت اچھا لگا وہاب 49 بھائی

اب ذرا جلدی سے اپنی پسندیدہ کتب اور مصنف کا نام بتائیے گا
 

wahab49

محفلین
قیصرانی بھائی سب کتابیں ھی پسند ھیں۔ ھر وہ کتاب پسند ھے جس سے علم میں اضافہ ھو جائے۔ نظرِ پر تقصیر کسی ایک کتاب پر رکی نہیں۔

شاعری سے زیادہ لگاو ھے۔ اور اب لائیبریری کے اجراء پر وھاں سے مطالعہ میں مدد ملے گی۔
ایک کتاب پڑھنے کی خواہش ھے دل میں۔ اگر کوئی دوست مدد کر دیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح ایک کتاب کا تذکرہ کرتے تھے نوجوانوں کو کہ پڑھا کریں۔ اون کمپرومائز۔ مصنف کا نام بھی معلوم نہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
اور جناب یہ بتائیں، پیٹروناس اور دیگر عمارات کی تعمیر کے سلسلے میں‌ آپ نے بطور کنسلٹنٹ کام کیا یا پھر بطور آرکیٹیکٹ؟
 
Top