وہی ہم اہلِ خطا کو نبی ﷺسے ملتا ہے

الف نظامی

لائبریرین
وہی ہم اہلِ خطا کو نبی سے ملتا ہے
شبِ سیاہ کو جو روشنی سے ملتا ہے

گدازِ قلب ہر اک شخص کو نصیب کہاں
یہ فیض نسبتِ حبِ نبی سے ملتا ہے

وہ ذاتِ پاک کہ جن کا نہیں کوئی سایہ
سروں کو سایہ ء رحمت انہی سے ملتا ہے

نبی کی یاد سے کرتے ہیں ہم رفو شاعر
جو کوئی زخم ہمیں زندگی سے ملتا ہے

(شاعر لکھنوی)​
 
Top