جون ایلیا وہ اہلِ حال جو خود رفتگی میں آئے تھے

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ اہلِ حال جو خود رفتگی میں آئے تھے
بلا کی حالتِ شوریدگی میں آئے تھے

کہاں گئے کبھی ان کی خبر تو لے ظالم
وہ بے خبر جو تیری زندگی میں آئے تھے

گلی میں اپنی گِلہ کر ہمارے آنے کا
کہ ہم خوشی میں نہیں سرخوشی میں آئے تھے

کہاں چلے گئے اے فصلِ رنگ و بُو وہ لوگ
جو زرد زرد تھے اور سبزگی میں آئے تھے

نہیں ہے جن کے سبب اپنی جانبری ممکن
وہ زخم ہم کو گزشتہ صدی میں آئے تھے

تمہیں ہماری کمی کا خیال کیوں آتا
ہزار حیف ہم اپنی کمی میں آئے تھے​
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ

لاجواب غزل ہے۔

کہاں گئے کبھی ان کی خبر تو لے ظالم
وہ بے خبر جو تیری زندگی میں آئے تھے

نہیں ہے جن کے سبب اپنی جانبری ممکن
وہ زخم ہم کو گزشتہ صدی میں آئے تھے

تمہیں ہماری کمی کا خیال کیوں آتا
ہزار حیف ہم اپنی کمی میں آئے تھے


زبردست ۔۔۔۔!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ واہ

لاجواب غزل ہے۔

کہاں گئے کبھی ان کی خبر تو لے ظالم
وہ بے خبر جو تیری زندگی میں آئے تھے

نہیں ہے جن کے سبب اپنی جانبری ممکن
وہ زخم ہم کو گزشتہ صدی میں آئے تھے

تمہیں ہماری کمی کا خیال کیوں آتا
ہزار حیف ہم اپنی کمی میں آئے تھے


زبردست ۔۔۔ ۔!
:aadab:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نہیں ہے جن کے سبب اپنی جانبری ممکن
وہ زخم ہم کو گزشتہ صدی میں آئے تھے

واہ۔ بہت خوب۔ :)
اچھا انتخاب شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ ذوالقرنین! :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نہیں ہے جن کے سبب اپنی جانبری ممکن
وہ زخم ہم کو گزشتہ صدی میں آئے تھے

واہ۔ بہت خوب۔ :)
اچھا انتخاب شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ ذوالقرنین! :)
بہت شکریہ فرحت۔ انتخاب کو سراہنے پر تشکر۔۔۔ :)

شکراً یا اخی۔۔۔ :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
وہ اہلِ حال جو خود رفتگی میں آئے تھے
بلا کی حالتِ شوریدگی میں آئے تھے

کہاں چلے گئے اے فصلِ رنگ و بُو وہ لوگ
جو زرد زرد تھے اور سبزگی میں آئے تھے

تمہیں ہماری کمی کا خیال کیوں آتا
ہزار حیف ہم اپنی کمی میں آئے تھے

کیا کہنے بہت خوب :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ اہلِ حال جو خود رفتگی میں آئے تھے
بلا کی حالتِ شوریدگی میں آئے تھے

کہاں چلے گئے اے فصلِ رنگ و بُو وہ لوگ
جو زرد زرد تھے اور سبزگی میں آئے تھے

تمہیں ہماری کمی کا خیال کیوں آتا
ہزار حیف ہم اپنی کمی میں آئے تھے

کیا کہنے بہت خوب :)
شکریہ غدیر۔۔۔ :)

شکریہ امید اور محبت :)

تمہیں ہماری کمی کا خیال کیوں آتا
ہزار حیف ہم اپنی کمی میں آئے تھے

لا جواب کلام شیئر کرنے کے لیئے بہت شکریہ نیرنگ خیال صاحب۔
سر شکرگزار ہوں :)

واہ

تمہیں ہماری کمی کا خیال کیوں آتا
ہزار حیف ہم اپنی کمی میں آئے تھے
بہت شکریہ شاہ صاحبہ انتخاب کو پسند کرنے کا۔۔۔ :)
 
Top