وہ جو پھرتا تھا ہتھیلی پہ مرا نام لکھے

سر الف عین
سر یاسر شاہ اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

اجنبی بن کے سرِ رہ وہ گذر جاتا ہے
ساری دنیا سے زیادہ جو مجھے بھاتا ہے

اس کی مسکان کو ہر پل میں ترستا ہوں مگر
کر کے غصہ وہ مرے دل پہ ستم ڈھاتا ہے

مجھ سے بچھڑے ہوئے جس کو ہیں زمانے بیتے
کس لئے روز وہ خوابوں میں چلا آتا ہے

جس کی یادوں میں کٹی ہیں مری راتیں اکثر
ہاں وہی شخص مرے پیار کو جھٹلاتا ہے

وہ جو پھرتا تھا ہتھیلی پہ مرا نام لکھے
جانے کیوں آج مرے نام سے گھبراتا ہے

آ کہ سجاد گناہوں کا مداوا کر لیں
وقت بے رحم ہوا بن کے اڑا جاتا ہے

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
سر الف عین
سر یاسر شاہ اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

اجنبی بن کے سرِ رہ وہ گذر جاتا ہے
ساری دنیا سے زیادہ جو مجھے بھاتا ہے
سر رہ گزرا نہیں جاتا، کوئی مل سکتا ہے سر راہ
اجنبی بن کے وہ کترا کے نکل جاتا ہے
کہا جا سکتا ہے
اس کی مسکان کو ہر پل میں ترستا ہوں مگر
کر کے غصہ وہ مرے دل پہ ستم ڈھاتا ہے
ٹھیک ہے
مجھ سے بچھڑے ہوئے جس کو ہیں زمانے بیتے
کس لئے روز وہ خوابوں میں چلا آتا ہے
کس لئے... معنی خیز نہیں لگتا، مگر/لیکن کا محل ہے یہاں
وہ مگر روز ہی خوابوں میں چلا آتا ہے
"ر" کے تنافر سے بچنے کے لئے
بن بلائے مرے خوابوں میں چلا آتا ہے
جس کی یادوں میں کٹی ہیں مری راتیں اکثر
ہاں وہی شخص مرے پیار کو جھٹلاتا ہے
ٹھیک ہے مگر پیار کو جھٹلانے کی بجائے کچھ اور بھی فعل استعمال کرنے سے مزید بہتری آ سکتی ہے
وہ جو پھرتا تھا ہتھیلی پہ مرا نام لکھے
جانے کیوں آج مرے نام سے گھبراتا ہے
درست
آ کہ سجاد گناہوں کا مداوا کر لیں
وقت بے رحم ہوا بن کے اڑا جاتا ہے

شکریہ
آ کہ... کی جگہ "آؤ" بہتر ہے کیا؟
 
سر رہ گزرا نہیں جاتا، کوئی مل سکتا ہے سر راہ
اجنبی بن کے وہ کترا کے نکل جاتا ہے
کہا جا سکتا ہے

ٹھیک ہے

کس لئے... معنی خیز نہیں لگتا، مگر/لیکن کا محل ہے یہاں
وہ مگر روز ہی خوابوں میں چلا آتا ہے
"ر" کے تنافر سے بچنے کے لئے
بن بلائے مرے خوابوں میں چلا آتا ہے

ٹھیک ہے مگر پیار کو جھٹلانے کی بجائے کچھ اور بھی فعل استعمال کرنے سے مزید بہتری آ سکتی ہے

درست

آ کہ... کی جگہ "آؤ" بہتر ہے کیا؟
سر شکریہ دعا ہے کہ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر سلامت رہے آمین! آؤ واقعی زیادہ مناسب ہے پیار کی جگہ کوئی دوسرا فعل سوچتا ہوں سر
 
Top