عؔلی خان
محفلین
*~* غزل *~*
وہ خوف مِیں یُوں نہ جانے کِس کے ڈرا ہوا تھا
کہ خُود سے بھی کوئی بات کہتے ڈرا ہوا تھا
سُنا ہے حاکِم نے اَمن کی کوئی بات کی تھی
سُنا ہے اُس کو ہر اِیک سُن کے ڈرا ہوا تھا
وہ جُرم اُس نے وہیں کیا تھا مگر ہر اِک شخص*
خلاف اُس کے گواہی دیتے ڈرا ہوا تھا
بَس اُس کی باتوں مِیں اِیک یہ بات نَرم خُو تھی
وہ سَخت لہجے مِیں بات کرتے ڈرا ہوا تھا
وہ دیکھ لیتا زَمیں کو پہلے تو کُچھ سَنبھلتا
مَگر وہ شاید بلندّیوں سے ڈرا ہوا تھا
شَجر، ہَوا نے اُسے ہی مُڑ مُڑ صَدائیں دی تھیں
وہ بَرگِ خَستہ جو ضُعفِ تَن سے ڈرا ہوا تھا
پُکارتا خُود کو اَپنی خاطِر تو بَچ نِکلتا
مَگر وہ شاید بہت ہی خُود سے ڈرا ہوا تھا
تَلاشِ خُفیہ مَقام مِیں تھا وہ یُوں پَریشاں
کہ جیسے بَچّہ کِسی بَلا سے ڈرا ہوا تھا
اُسے اَگر تھا عزیز اِتنا ہی کلمۂِ حَق
تو کیوں وہ لَبّیک اُس پہ کہتے ڈرا ہوا تھا
سِمٹ رہا ہوں مَیں رَفتہ رَفتہ عؔلی وہیں پر
مَیں جِس کی دہشت کا حال سُن کے ڈرا ہوا تھا
* اسے میری غلطی نہیں بلکہ – معذرت کے ساتھ - گستاخی، بے اَدبی اور ضرورتِ مصرعہ خیال کیجیے۔ گو کہ یہاں 'فرد' بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ شکریہ
© عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf