عدم وہ روشنی ، وہ رنگ ، وہ حدّت ، وہ آب لا - عبدالحمید عدم

وہ روشنی ، وہ رنگ ، وہ حدّت ، وہ آب لا​
ساقی طلوع ہوتا ہوا آفتاب لا​
زلفوں کے جال ہوں کہ بھنوؤں کے ہلال ہوں​
اچھی سی چیز کر کے کوئی انتخاب لا​
ساقی کوئی بھڑکتی ہوئی سی شراب دے​
مطرب کوئی تڑپتا ہوا سا رباب لا​
ہلکی سی بے حسی بھی بہاروں کی موت ہے​
تھوڑی سی دیر بھی نہیں واجب ، شراب لا​
ساقی عدم نے کر ہی دیا ہے سوال اگر​
حیلے نہ ڈھونڈ کوئی مناسب جواب لا​
عبدالحمید عدم​
 

طارق شاہ

محفلین
ہلکی سی بے حسی بھی بہاروں کی موت ہے
تھوڑی سی دیر بھی نہیں واجب ، شراب کا
وقاص صاحب
بالا شر کے دوسرے مصرع میں ٹائپو ہے ،
اسے درست کردیا جائے تو کیا بات ہو
تشکّر شیئر کرنے کا
بہت خوش رہیں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہلکی سی بے حسی بھی بہاروں کی موت ہے
تھوڑی سی دیر بھی نہیں واجب ، شراب لا
ساقی عدم نے کر ہی دیا ہے سوال اگر
حیلے نہ ڈھونڈ کوئی مناسب جواب لا
واہ واہ
 
ہلکی سی بے حسی بھی بہاروں کی موت ہے
تھوڑی سی دیر بھی نہیں واجب ، شراب کا
وقاص صاحب
بالا شر کے دوسرے مصرع میں ٹائپو ہے ،
اسے درست کردیا جائے تو کیا بات ہو
تشکّر شیئر کرنے کا
بہت خوش رہیں
جی بہت شکریہ توجہ مبذول کروانے کیلئے، "شراب لا" کی
ٹائپو تھی ، غالباٌ کسی ایڈمن نے درست کر بھی دیا ہے :)
 
Top