فاخر
محفلین
یہنظم نہیں ؛بلکہ خالقِ کائنات سے ایک فریاد ہے ،اسے فریاد ہی سمجھیں ! الف عین صاحب اور دیگر احباب کی خدمت میں !
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وہ کشمیر ہوں میں!
افتخاررحمانی فاخرؔ
الٰہی مقید ہیں جس کی صدائیں٭جو کامل ہو زنداں ، وہ کشمیر ہوں میں
ہوئی ختم زینت ، جہاں کی خدایا٭رہا جو نہ خوباں ، وہ کشمیر ہوں میں
جگر شق ہے مولیٰ ، قبا بے رفو ہے٭ہے خوں جس کا ارزاں ، وہ کشمیرہوں میں
مرے اے خدایا ، ازل سے ابد تک٭ہوا جو پریشاں ، وہ کشمیر ہوں میں
میں صَرفِ نظر کی شکایت کروں کیوں٭جو ہے طاقِ نسیاں ، وہ کشمیر ہوں میں
سراپا الم ہوں ، فغاں بے اثر ہے٭نہیں جس کا درماں، وہ کشمیر ہوں میں
خدایا ! تہہ تیغ ہوں ، ہر طرف ہے ٭جہاں موت رقصاں ، وہ کشمیر ہوں میں
غموں میں ہے جینا ، دکھوں میں ہے مرنا ٭ہے جس کا یہ عنواں ، وہ کشمیر ہوں میں
بہشت ِ زمیں میں ، بلکتے ہیں لاکھوں٭جہاں ماہِ کنعاں ، وہ کشمیر ہوں میں
خدایا ! اسارت میں اب ہیں کروڑوں٭جہاں حور و غلماں ، وہ کشمیر ہوں میں
الٰہی ! میں زخموں سے اب جاں بلب ہوں٭ہے اک سوز پنہاں ، وہ کشمیر ہوں میں
الٰہی ! نوازش سے محروم کیوں ہوں؟٭رکھے تجھ پہ ایماں ، وہ کشمیر ہوں میں
بہشت ِ زمیں اب جہنم بنی ہےجو ٭خوں میں ہے غلطاں ، وہ کشمیر ہوں میں
ہوا بے نشاں میں ، بنا ہوں مکمل٭جو شہرِ خموشاں ، وہ کشمیر ہوں میں
کسی ابن قاسمؒ کو اب بھیج مولیٰ٭بنیں جس کے درماں، وہ کشمیر ہوں میں