ویب برائوزر میں اردو پیج ویوئنگ فانٹس کیسے تبدیل کئے جائیں

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم!
اردو ویب سائٹس کو برائوز کرتے ہوئے ایک ہی ویب سائٹ مختلف کمپیوٹرز پر مختلف فانٹس میں نظر آتی ہے مثال کے طور پر مکی کا بلاگ ویب سائٹ اس کمپیوٹر پر جمیل نستعلیق کشیدہ میں نظر آتی ہے، ایک دوسرے کمپیوٹر پر جمیل نستعلیق میں نظر آتی ہے ایک اور جگہ علوی لاہوری نستعلیق میں نظر آتی ہے، سوال یہ ہے کہ اپنی مرضی کا فونٹ کیسے سیٹ کیا جائے تاکہ ویب پیجز اسی فانٹ میں نظر آئیں۔ یہی مسئلہ دیگر اردو سائٹس کے ساتھ بھی ہے براہ کرم حل تجویز فرمائیں۔
شکریہ
 

شازل

محفلین
آپ فونٹس کی ڈائریکٹری میں یہ تمام فونٹ ڈال دیں
پھر براووزر خود ہی فیصلہ کرے گا کہ کونسے فونٹ میں کونسی سائیٹ دکھانی ہے
 

arifkarim

معطل
بلاگ کے ٹیگز میں فانٹ پرائرٹی کا آپشن ہوتا ہے۔ جونسا فانٹ آپکی فانٹس ڈائرکٹری میں ہوگا۔ اسی حساب سے آپکو نظر آئے گا۔
 
فائر فوکس میں Tools>Options میں جائیں وہاں ایک Content کا ٹیب ہو گا ، وہاں Fonts & Colors کے ذیل میں حسب منشا فونٹ منتخب کر لیں۔ ہر ویب پیج اسی فونٹ میں دکھائی دے گا۔
 
Top