ویب سائٹ بنانے میں راہنمائی کیجیئے...

فاروقی

معطل
میں اردو ویب (محفل)جیسی ایک یونی کوڈ اردو کی ویب سائٹ بنانا چاہتا ہوں ......لیکن مجھے اس کی الف ،ب کا بھی نہیں معلوم ......آپ سے گزارش ہے کہ میری مکمل راہنمائی کیجیئے کہ میں یہ کام کیسے کر سکتا ہوں........:?:.......اس کے لیئے کیا کچھ سیکھنا ہو گا....اور انٹر نیٹ پر کون سی سایٹ سے میں یہ سب سیکھ سکتا ہوں.........؟.....نیز سائٹ بنانے کے لیئے کیا کیا لوازمات ضروری ہیں.........:confused:؟
مہربانی کیجیئے اور تفصیلا اور مطلوبہ لنکز کے ساتھ راہنمائی کیجیئے .......بندہ آپ کا شکر گزار ہو گا........
 
بھئی آپ نے اتنا مفصل جواب طلب کر لیا ہے کہ ہم قاصر ہیں۔ ویسے پہلے آپ اردو پر مرتکز ہونے کے بجائے خالی ویب سائٹ بنانا سیکھیں پھر اردو کے لئے بس تھوڑی سی تبدیلیاں ہونگی۔
 
فاروقی

معطل
جناب عالی کوئی اردو میں سائٹ بتائیں جہاں سے میں سیکھ سکوں...........انگلش کی تو مجھے بھی سینکڑوں سائٹ معلوم ہیں...........

اپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ میں کس گورکھ دھندے میں پھنس گیا......:grin:......اب پھنس ہی گئے ہیں تو مسلئہ حل کر کے ہی جائیے گا....:hatoff:
 
مجھے اس بات کی کوفت ضرور ہے کہ میں‌نے آپ کو اسی محفل میں تلاشنے کے لئے اشارے دے دیے تھے پر آپ سے اتنا نہیں ہو سکا۔ میں عموماً سیدھے روابط دینے سے کتراتا ہوں کیوں کہ آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس کے ذیلی فورمز میں جاتے تو شاید اور بھی بہت ساری کام کی چیزیں آپ کے ہاتھ لگ جاتیں۔

بہر کیف یہ رہا ربط۔ ہمیں آپ کے کام آکر خؤشی ہوگی۔

والسلام!
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ جناب ۔۔ وگرنہ میں نے کوشش کررہا تھا کہ ایک تصویری مراسلہ یہاں چسپاں کروں۔
امید ہے عطا بھیا کی مشکلات کسی حد تک کم ہوگئیں ہونگی۔۔ باقی اسباق کا انتظار رہے گا۔
 
فاروقی

معطل
جی ہاں دیئے گے لنک سے ویب سائٹ بنانے کی بیسک تو اچھی طرح سمجھ میں آ گئی ہے...........اب پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں اگلے سبق کے لیئے..........
 
بھئی تو آپ لوگ بنیادی کام کرنا شروع کیجئے اور اپنے ہوم پیج تو بنا ہی ڈالئے۔ پھر ایک ایک کر کے اس میں اضافے کی سوچئے اور ان اضآفوں کے لئے درکار اجزا کی تلاش کیجئے۔ اور کل کو آنے والوں کے لئے ایک اچھا سا ٹیوٹوریل تحریر کیجئے۔ کوئی ضروری نہیں کہ آئندہ کے اسباق بھی جہانزیب بھائی ہی لکھیں۔ ویسے بھی آج کل موصوف گمپ کے ٹیوٹوریل کے اتمام میں لگے ہوئے ہیں۔ جو کہ انتہائی مفید اور عام فہم ہے۔
 
رند

محفلین
فاروقی بھائی یہ اردو پیچس والی سائٹ کا کورس بہت اچھا ہے میں نے بھی اسی سے کچھ ایچ ٹی ایم ایل سیکھی ہے اس کو پڑھیں اورساتھ ساتھ ایم ایس فرنٹ پیچ جو کہ آفس میں ہوتا ہے انسٹال کرلیں انتھائی آسان ہے اس سے سیکھنے میں کافی مدد ملے گی پھر اس کے بعد سی ایس ایس ، پھر ایکس ایم ایل ، پھر پچ ایچ پی اور پھر ایس کیو ایل پھر آپ ہوں جائیں گے ماسٹر جی :d
 
بھائی اتنے کورس گنوا دیئے ہیں کہ کلیجہ کانپ کانپ گیا ہے.....:grin:.............ویسے میں HTML میں ہاتھ پاوں مار تو رہا ہوں .....آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا.....:hatoff:
 
اگر ایچ ٹی ایم ایل میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں تو مائکروسافت فرنٹ پیج، میکرو میڈیا ڈریم ویور اور ان جیسے سیکڑوں سافٹوئیرز سے دور رہیں ورنہ آپ کو ویب سائٹ بنانی آ جائے گی پر ایچ ٹی ایم ایل نہیں۔
 
ہین جی ؟ بھلا وہ کیسے ؟:confused:
 
ہین جی ؟ بھلا وہ کیسے ؟:confused:

یہ سوال آپ اس لئے کر رہے ہیں کیوں کہ آپ انھیں سافٹ وئیرس سے کام کرتے آئے ہیں شائد۔ اب سے تین برس قبل جب نیا نیا تھا ویب ڈیویلپمینٹ میں تو میرے پاس بھی یہ سارے آلات موجود ہوتے تھے پر میں نوٹ پیڈ یا وی آئی ایڈیٹڑ جیسے آلات کو ترجیح دیتا تھا۔
 
میں اردو ویب (محفل)جیسی ایک یونی کوڈ اردو کی ویب سائٹ بنانا چاہتا ہوں ......لیکن مجھے اس کی الف ،ب کا بھی نہیں معلوم ......آپ سے گزارش ہے کہ میری مکمل راہنمائی کیجیئے کہ میں یہ کام کیسے کر سکتا ہوں........:?:.......اس کے لیئے کیا کچھ سیکھنا ہو گا....اور انٹر نیٹ پر کون سی سایٹ سے میں یہ سب سیکھ سکتا ہوں.........؟.....نیز سائٹ بنانے کے لیئے کیا کیا لوازمات ضروری ہیں.........:confused:؟
مہربانی کیجیئے اور تفصیلا اور مطلوبہ لنکز کے ساتھ راہنمائی کیجیئے .......بندہ آپ کا شکر گزار ہو گا........
Blue Voda بلیو ووڈا ایک اچھا سافٹ وئیر ہے جس کا مجھے ذاتی طور پر تجربہ ہے۔ ان کے ابھی تازہ وریژن میں یونی کوڈ کی سپورٹ شامل ہے ۔ اس آپ صرف ایک اچھی اردو یونی کوڈ کی ویب سائیڈ بنا سکتے ہے۔ اب اردو محفل کی طرح کا فارم بنانے کے بارے میں مجھے کوئی تجربہ نہیں۔ + یہ کہ آپ کو تھوڑا بہت ڈریم ویور بھی آنا چاہیے تاکہ اپلوڈنگ کے بارے میں سہولت حاصل رہے۔
یعنی حاصل یہ کہ آپ کو پھر بھی تھوڑا بہت ہر سوفٹ وئیر کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے ۔ مثلاً ایچ ٹی ایم ایل ، Dreamweaver وغیرہ
والسلام
 
بلیو ووڈا کا میں نے یہاں ویب سائٹ کے زمرے میں تعارف معمولی سا پیش کیا ہے.....میں نے اسے ٹرائی بھی کیا ہے اچھا اور آسان ہے لیکن سیکھے بنا اسے بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا.....

اور Dreamweaver کا اگر تھوڑا تعارف کروا دیتے تو مجھے فائدہ ہوتا .میں اسے بالکل نہیں جانتا ......

دوسرے نمبر پر یہ رہنمائی کیجیئے کہ اگر میں مخفل جیسی ویب سائٹ بنانا چاہوں تو سب سے پہلے مجھے کیا سیکھنا ہو گا /.....پھر اس کے بعد کیا ........ذرا نمبر وار راہنمائی کیجیئے .......اتنی پوسٹیں ہوگئی ہیں .....اور سب اپنے اپنے آزمائے طریقے کی بات کرتے ہیں ..........مجھے کوئی یہ نہٰں بتاتا کہ سب سے پہلے مجھے کیا سیکھنا چاہیے.......والسلام
 
راجہ صاحب

اس کے لئے آپ کو php سیکھنی ہو گی یاپھر آپ ایسا کریں کہ محفل کےڈاؤن لوڈ سیکشن سے phpbbڈاؤن لوڈ کر لیں
 
Top