ویب سائٹ سے تصویر کو کاپی کرنا

سلیم احمد

محفلین
کسی ویب سائٹ سے تصویر کو کیسے کاپی کیا جاسکتا ہے جبکہ ویب سائٹ کی طرف سے رائٹ کلک بند کیا گیا ہو کیا فائر فاکس کے اندر ایسا کوئی طریقہ ہے جس کی مدد سے تصویر اصل حالت میں ڈاؤنلوڈ کی جاسکے یعنی سکرین شاٹ نہیں بلکہ ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ‌کی جاسکے ۔
مثال کے طور پر درج ذیل لنک پر سے تصویرکاپی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔
http://www.urduartist.net/vb/showpost.php?p=206277&postcount=1
 
فاتح

لائبریرین
فائر فوکس میں Tools کے مینو کے تحت Page Info کا بٹن دبائیں اور اس میں Media کے ٹیب پر جائیں۔ وہاں آپ کو اس صفحے پر موجود تمام تصاویر کی تفصیل مع روابط اور Save as بٹن کے نظر آ رہی ہو گی۔ اپنی من پسند تصویر محفوظ کر لیں۔
دوسرا طریقہ فائر فوکس کے ایڈ آنز میں ویب ڈیویلپر ٹول بار شامل کر کے اس کے امیجز کے بٹن کو دبا کر Display image paths کو کلک کرنا ہے۔ اس طرح صفحے پر موجود تمام تصاویر کے پاتھ لکھے نظر آنے لگیں گے۔
 
سلیم احمد

محفلین
ایک اور طریقہ جناب گوگل سے ابھی پتہ چلا ہے کہ متعلقہ ویب سائٹ کھولیں اس کے بعد درج ذیل کوڈ کو چلائیں پھر اس کے بعد رائٹ کلک کی آپشن کھل جاتی ہے چیک کرکے دیکھا ہے اس طرح ممکن ہے لیکن کیا اس کوڈ‌کا کوئی نقصان تو نہیں۔
کوڈ:
javascript:void(document.onmousedown=null);void(document.onclick=null);void(document.oncontextmenu=null)
 
arifkarim

معطل

اچھا ہے۔ میرا نہیں‌خیال کوئی خطرناک کوڈ ہے۔ بس ڈس ایبل چیزوں کو انیبل کر دیتا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
ایک اور طریقہ جناب گوگل سے ابھی پتہ چلا ہے کہ متعلقہ ویب سائٹ کھولیں اس کے بعد درج ذیل کوڈ کو چلائیں پھر اس کے بعد رائٹ کلک کی آپشن کھل جاتی ہے چیک کرکے دیکھا ہے اس طرح ممکن ہے لیکن کیا اس کوڈ‌کا کوئی نقصان تو نہیں۔
کوڈ:
javascript:void(document.onmousedown=null);void(document.onclick=null);void(document.oncontextmenu=null)
اچھا طریقہ ہے یہ بھی۔
اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ یہ کوڈ صرف اتنا کرتا ہے کہ اگر اس صفحے کے کوڈ میں درج ذیل تین جاوا سکرپٹ فنکشنز میں سے کوئی بھی لگے ہوئے ہیں تو انھیں ختم کر دیتا ہے:
onmousedown=null
onclick=null
oncontextmenu=null
 
صرف رائٹ کلک یعنی کونٹیکسٹ مینو کو انیبل کرنے کی ضرورت ہے لہذا اوپر دیئے گئے کوڈ کا صرف آخری سیگمینٹ بھی کافی ہوگا۔ سائٹ اگر جاوا اسکرپٹ رچ ہے تو پہلے دونوں ایونٹ ہینڈلر پر کافی کچھ بائنڈ ہو سکتا ہے جو کہ غیر فعال ہو جائے گا پورا کوڈ چلانے کی صورت میں۔ ویسے اگر آپ کو تصویریں ہی چاہئیں تو تھوڑی دیر کے لئے جاوا اسکرپٹ ڈیسیبل کر کے بھی رائٹ کلک پر لگایا گیا ریسٹرکشن ہٹایا جا سکتا ہے۔
 
مدرس

کوڈ کس طرح چلایاجا سکتاہے ۔اور جاوا کسطرح ڈیسیبل کیا جاتا ہے ؟:confused:
 
شمشاد

لائبریرین
Pic.jpg
 
کوڈ کس طرح چلایاجا سکتاہے ۔اور جاوا کسطرح ڈیسیبل کیا جاتا ہے ؟:confused:

کوڈ چلانے کے لئے اسے کاپی کر کے اس سائٹ کو کھول کر اس کے ایڈریس کی جگہ پیسٹ کر دیں اور انٹر بٹن دبائیں۔ اس کے بعد آپ صفحے پر رائٹ کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کو اس کام کے لئے جاوا ڈٰسیبل کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ جاوا اسکرپٹ ڈیسیبل کرنے ک کہا تھا۔ دونوں مختلف چیزیں ہیں۔ اور انھیں ڈسیبل کرنے کے لئے آپ کو براؤزر کی ترجیحات میں جانا ہوگا۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ یہ طریقہ نہ ہی آزمائیں تو بہتر ہے۔
 
Top