ویب سائٹ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر میں نہ کھلنا : مدد درکار

ابو یاسر

محفلین
محترم دوستوں!
السلام علیکم
میں ایک سائٹ کے لیے قرآن کی تلاوت کا صفحہ بنارہا ہوں
اس کے لیے
ڈیٹا بیس ترتیب دیا
پی ایچ پی کے کوڈ لکھے
پہلے پہل سارا قرآن ایک ہی صفحہ پر آتا تھا
مگر صفحہ کوڈنگ سے ترتیب دیا جسے اصطلاح میں "پیجی نیشن" کہتے ہیں
اب یہ 15 سطر فی صفحہ کے حساب سے آنے لگا
مزید پڑھنے کے لیے ایرو لگا دیے (امیج فائل کے زریعے ) جبکہ جاوا اسکرپٹ درکار تھا
لیکن اس دوران میں موزیلا فائر فوکس ہی پر چیک کرتا رہا
آج جب اسے اپلوڈ کیا تو انٹرنیٹ ایکسپلورر پر صفحہ ندارد
مشاہدہ کریں

کیا پرابلم ہو سکتی ہے؟؟؟
کوئی حل ہو تو بتائیں
پیشگی شکریہ کے ساتھ
 

اسد

محفلین
لنک نظر نہیں آ رہا۔ شاید آپ کی پوسٹ کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے؟؟

ایکسپلورر کی سیکیورٹی سیٹنگز دیکھ لیں۔
 

رانا

محفلین
لگتا ہے کہ کسی وائرس نے آپ کے ایکسپلورر کی سیٹنگز تبدیل کردی ہیں۔ Tool Menu سے Internet Options میں جاکر Connections Tab پر جائیں اور Settings کے بٹن پر کلک کریں۔ وہاں دیکھیں اگر Use a proxy server for this connection کو وائرس نے Check کیا ہوا ہے تو اسے uncheck کردیں۔
 

ابو یاسر

محفلین
محترم قارئین
میں اس سوال کو لے کر کافی رپیشان تھا اور کئی فورم پر اسے ڈال دیا تھا
صحیح حل مجھے جو ملا وہ یہ کہ اس کے سی ایس ایس میں کچھ پرابلم تھا
دراصل میں اس پیج کی تیاری میں ڈریم ویور کے کئی نسخہ تبدیل کرتا رہا اور آفس سے روم پھر روم سے آفس
جہاں جیسا وقت ملتا رہا ، بناتا رہا
خیر اس کا حل مندرجہ ذیل کوڈ ہے
کوڈ:
<!--[if IE]>
<style>
.item {
margin: 5px;
padding: 10px;
}
<!--[EndIf]-->
محترم آصف بھائی کے شکریہ کے ساتھ
 
Top