نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اردو کے ویب صفحات میں اشعار کے مصروں کی مساوی لمبائی رکھنا ابھی تک ایک غیر شدہ معمہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے فورم پر ایک موڈ انسٹال کیا تھا جس کی بدولت اشعار کو کئی طرح فارمیٹ کرنا ممکن ہو گیا تھا، لیکن یہ فیچر صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کام کرتی تھی، اسی لیے اس فیچر پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی تھی اور بعد میں بعض مسائل کی وجہ سے اسے ہٹا بھی لیا گیا تھا۔ کچھ دن پہلے میں نے اسی پرانے موڈ کے کوڈ میں تجربات کی غرض سے کچھ تبدیلیاں کرنی شروع کیں اور اس کے کچھ نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اگرچہ اشعار کی فارمیٹنگ 100 فیصد مکمل نہیں ہے لیکن کم از کم یہ اب تمام براؤزرز پر کم و بیش ٹھیک نظر آ رہی ہے۔ ذیل میں اس کا ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیں:
جیسا کہ اوپر کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، یہاں اشعار کی فارمیٹنگ کے علاوہ ان کے گرد گرافک فریم شامل کرنے کی فیچر بھی فراہم کی گئی ہے۔
کچھ فونٹس انٹرنیٹ ایکسپلورر میں مسئلہ دے رہے ہیں جبکہ دوسرے براؤزرز فائر فاکس اور اوپیرا وغیرہ میں ان کے ذریعے اشعار کی فارمیٹنگ ٹھیک ہو رہی ہے۔ ذیل میں انٹرنیٹ ایکسپلورر میں عماد نستعلیق کےذریعے ایک شعر کی فارمیٹنگ دکھائی گئی ہے:
اور ذیل میں یہی فارمیٹنگ فائرفاکس میں دکھائی گئی ہے:
فی الحال یہ کام تجرباتی سٹیج پر ہے۔ اسے مزید ٹیسٹ کرنے کے بعد فورم میں شامل کر دوں گا۔ میرا ارادہ اس فیچر کو اردو بلاگرز کے لیے عام کرنے کا بھی ہے تاکہ وہ اپنے بلاگ پر شاعری کو خوبصورتی سے پیش کر سکیں۔