ویب ڈیویلپمنٹ ویب صفحے کی زبان

جیسبادی

محفلین
دیکھنے میں آیا ہے کہ اردو ویب صفحات کے ویب اُستاد اپنے صفحات کی زبان اردو نہیں بتاتے۔ نتیجتاً گوگل جیسے جستجو گر کو صفحے کی زبان کا پتہ نہیں چلتا۔ ابھی تک تو گوگل عربی، فارسی، اردو، سب کو عربی ہی گردانتا ہے، مگر مستقبل میں تفریق کرنے لگے گا۔

زبان کیلئے میٹا ٹیگ یہ ہے:
<meta http-equiv="Content-Language" content="ur" >
 

جیسبادی

محفلین
اردو ویب صفحات بنانے والے چونکہ زیادہ تجربہ کار لوگ ہیں، بنسبت عام انگریزی صفحے بنانے والوں کے، اس لئے میری تجویز ہے کہ اردو صفحات XHTML ش‌ح‌ٹ‌م‌ل میں بننے چاہیے ہیں۔ انگریزی میں اسے leapfrog کہتے ہیں۔ یعنی اردو ویب شروع تو دیر سے ہؤا، مگر لمبی چھلانگ لگا کرتکنیکی اعتبار سے عام ویب سے آگے نکل گیا۔ اس وقت برطانیہ کا ایک اخبار انڈیپینڈنٹ ش‌ح‌ٹ‌ل میں ویب سائٹ بناتا ہے ۔ اردو پڑھنے والے بھی فائرفاکس سے کم کسی چیز کو استعمال نہیں کرتے، اس لیے پرانے براؤزر کا مسلئہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ نہ ہو کہ اس میدان میں بھی ہم دنیا کے پیچھے پیچھے رینگتے ہوئے ہوں۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی زبان کا میٹا ٹیگ تو ضروری ہے۔ مگر XHTML سے میں اختلاف کروں گا۔ اس کا تازہ سٹینڈرڈ XHTML 1.1 ہے جس کو application/xhtml+xml کے طور پر سرو کرنا چاہیئے نہ کہ text/html کے طور پر۔ مگر صحیح سرو کرنے میں کئی دشواریاں ہیں اور یہ عام آدمی کے بس کا روگ نہیں۔ میں یہ کرتا ہوں اور کافی مشکل سے۔
 

جیسبادی

محفلین
XHTML کا معلوماتی صفحے کا w3c ربط دینا بھول گیا تھا۔

زکریا، میرے صفحات تو جیوسیٹیز پر ہیں اس لئے سرو کرنے کا تو مجھے تجربہ نہیں۔ یہ صفحات pages تو صحیح نظر آتے ہیں۔ فائرفاکس CTRL-I میں text/xml دکھاتا ہے۔ گوگل کو خوش کرنے کیلئے میں نے میٹاٹیگ ڈالا ہؤا ہے text/html کا۔ جیسا کہ میں نے independent کی مثال دی، یہ لوگ بھی XHTML 1.0 میں سرو کرتے ہیں۔ IE کو سمجھانے کا طریقہ بھی اوپر w3cکے ربط پر دیا ہے۔ XHTML بن بھی آسانی سے tidy کے ذریعہ جاتی ہے۔ اگر آپ مزید تفصیل سے روشنی ڈال سکو، کہ کیا عملی مشکلات ہیں، تو سب کی معلومات میں اضافہ ہو گا۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی مسئلہ یہ ہے کہ W3C کے مطابق XHTML 1 اور خاص طور پر XHTML 1.1 کو application/xhtml+xml کے طور پر بھیجنا چاہیئے۔ text/html کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ سب کچھ ٹیگ سوپ بنا دیتا ہے۔ یعنی براؤزر xml کی well-formedness یا validity کا کوئی خیال نہیں کرتا۔ اس سے xhtml استعمال کرنے کا مقصد کچھ فوت سا ہو جاتا ہے۔ اگر آپ application/xhtml+xml کے طور پر اپنا صفحہ بھیجیں تو اچھا براؤزر (انٹرنیٹ ایکسپلورر نہیں) اسے صحیح طریقے سے xml کے طور پر پراسس کرتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اگر آپ کے صفحے کی xhtml کچھ well-formed نہیں ہے تو براؤزر اسے نہیں دکھا سکتا اور موزیلا میں ایک ایرر مسیج کے ساتھ پیلی سکرین آتی ہے۔ خیال رہے کہ صفحے کا valid ہونا ضروری نہیں مگر well-formed ہونا لازمی ہے۔ مثلاً یہ دیکھیں۔

مزید معلومات
 

جیسبادی

محفلین
میں نے اپنے ‎/etc/apache/mime-types میں دیکھا تو اپاشے سرور پہلے سے ہی *.xhtml کو application/xhtml+xml کے بطور سرو کرنے کیلئے انتخاب ہؤا تھا۔ چناچہ فائرفاکس میں صفحہ صحیح مائیم ٹائپ کے ساتھ آیا۔

اس بحث سے جو میں سمجھ سکا ہوں، کہ اگر آپ کا ہوسٹ xhtml کے لیے سیٹ نہیں ، اور آپ کی درخواست پر بھی hosting provider اپنے سرور میں یہ سہولت فراہم نہیں کرتا، اور نہ ہی آپ کو یہ اختیار ہے کہ config فائل بدل سکو، تو پھر xhtml کا استعمال صحیح نہیں ہو گا۔ اگر ایسی بدقسمتی آپ کے ساتھ نہیں ہے، تو xhtml کا استعمال ہی بہتر ہے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی: صرف یہی نہیں بلکہ اگر ہم محفل یا کسی بلاگ وغیرہ کو application/xhtml+xml کے طور پر بھیجنا چاہیں تو پہلی رکاوٹ یہ ہے کہ بلاگ پر تبصرہ‌نگار اور محفل پر ارکان جو بھی پوسٹ کرتے ہیں وہ valid ہو۔ یہ اتنا آسان نہیں۔
 
Top