ویب ٹو سٹائلز دوبارہ دستیاب!

نبیل

تکنیکی معاون
mehfil_logo_blue.jpg


mehfil_logo_red.jpg


السلام علیکم،
محفل فورم کی اپگریڈ کے بعد سے اس کے ویب ٹو سٹائلز کو بعض مسائل کی وجہ سے ہٹا لیا گیا تھا۔ یہ سٹائل اب پھر سے دستیاب ہیں۔ ان سٹائلز کو آپ فورم کے کسی صفحے کے نیچے دائیں جانب کے ڈراپ ڈاؤن باکس سے منتخب کر سکتے ہیں، یا پھر آپ انہیں اپنی پروفائل آپشنز میں بھی جا کر منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ کو ان سٹائلز میں جو مسائل نظر آتے ہیں ان کے بارے میں یہاں بتاتے رہیں تاکہ ان مسائل کو دور کیا جا سکے۔ میرا ارادہ ہے کہ کچھ دنوں بعد web 2.0 blue سٹائل کو پہلے کی طرح فورم کا ڈیفالٹ سٹائل سیٹ کر دیا جائے۔ جیسا کہ اوپر کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے، ان سٹائلز میں بھی ابوشامل کا بنایا ہوا خوبصورت ہیڈر شامل کیا گیا ہے۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی:‌کیا ایک پاکستانی پرچم والا گرین اسٹائل بھی ایڈ کیا جا سکتا ہے؟ پلیز۔۔۔۔
عارف، یہاں صرف پاکستانی ہی نہیں آتے۔ ہم یہاں علاقائی یا گروہی عصبیت سے بالا ہو کر اردو کی ترویج کے لیے کام کر رہے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
عارف، یہاں صرف پاکستانی ہی نہیں آتے۔ ہم یہاں علاقائی یا گروہی عصبیت سے بالا ہو کر اردو کی ترویج کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جی بھائی جان، یہ تو سب کو پتا ہے، کہنے کا مطلب صرف یہ تھا کہ پاکستانی پرچم کے سبز رنگ والا اسٹائل بھی بہت خوبصورت لگے گا! شاید سمجھنے میں غلطی لگی :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
تو یار سیدھی بات کو اتنا گھما کر کیوں کرتے ہو؟ :confused:
فی الحال میں کوئی نئے سٹائل شامل نہیں کر رہا ہوں۔ ابھی فورم کی سپڈ آپٹمائزیشن اور دوسرے maintanence والے ضروری کام پڑے ہوئے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویب ٹو سٹائلز کا استعمال کرنے والوں کو سیکیورٹی ٹوکن کی پرابلم آ رہی تھی، اسی لیے ہم نے فی الحال ان سٹائلز کو ہٹا دیا ہے اور تمام یوزرز کا سٹائل ڈیفالٹ سٹائل پر سیٹ کر دیا ہے۔ ابھی بھی ڈیفالٹ فکسڈ اور دوسرے کچھ سٹائل دستیاب ہیں۔ میں اس بارے میں کچھ تحقیق کروں گا کہ ویب ٹو سٹائلز میں یہ مسئلہ کیوں آ رہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کل تو مجھے بہت مایوسی تھی۔۔ کہ جو میں ہر بار نفیس وین؎ب نسخ کو سلیکٹ کرتا ہوں، تو وہ آپشن بھی دستیاب نہ تھا، اور اسی نا معقول ایشیا ٹائپ میں محفل میں وقت گزارنا پڑ رہا تھا۔ اب بھی وہ مسئلہ تو برقرار ہے کہ لکھتے وقت میرا ڈفالٹ وہی ایشیا ٹائپ ہوتاہے۔ جب تک کہ میں فانٹ بدلوں نہیں۔ اور فانٹ بدلنے کا فائدہ محض دوسروں کو ملتا ہے۔ مجھے ٹائپ کرتے ہوےئ وہی ننھئ منے حروف سے واسطہ پڑتا ہے جن میں غلطی ہو جائے تو نظر بھی نہیں آتی۔
 
Top