ویب پیڈ کی beta testing

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

اردو ویب پیڈ کے بارے میں یہ کہنا شاید غلط نہ ہوگا کہ یہ اردو محفل فورم میں مرکزی اہمیت کا حامل کمپوننٹ ہے۔ اور اسی میں سب یوزرز کو سب سے زیادہ مسائل کا سامنا رہا ہے۔ ایکسپلورر پر تو یہ سہی چلتا رہا ہے جبکہ فائر فاکس پر مسائل رہے ہیں۔ اوپیرا کا تو ذکر ہی کیا کریں۔ جب سے میں نے CTRL+SPACE شارٹ کٹ ڈالا ہے تب سے ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں ہی پرابلم دے رہے ہیں۔ میں نے بھی اب تک اس فورم کے یوزرز کے ساتھ وہی معاملہ رکھا ہے جیسا مائیکروسوفٹ ونڈوز کے یوزرز کے ساتھ رکھتا ہے یعنی انہیں بیٹا ٹیسٹرز کے طور پر استعمال کرنا۔

اب میں نے یہ سوچا ہے کہ ویب پیڈ پر ہر تبدیلی اس فورم پر آزمانے کی بجائے اردو ویب پر ایک سادہ html پیج ڈال دیا جائے جس پر ویب پیڈ ٹیکسٹ ایریا موجود ہو۔ یوں سب لوگ اس صفحے کو مختلف براؤزرز میں استعمال کرکے یہاں بگ رپورٹس پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے یہاں ایک تھریڈ شروع کیا جا سکتا ہے یا ایک فورم بھی سیٹ اپ کی جا سکتی ہے۔ میرے خیال میں اس طرح ویب پیڈ پر یوزرز کی فیڈ بیک بہتر طور پر اکٹھی کی جا سکے گی اور اس پر زیادہ بہتر طور پر کام کیا جا سکے گا۔ میں جلد ہی اس بارے میں آپ کو مزید تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔
 
Top