ویب ڈویلپرز کے لئے فائرفاکس پلگ انز

محمدصابر

محفلین
Aardvark صفحے پر کسی ایلیمنٹ کو سیلیکٹ کر کے اس پر کام کرنےکے لئے ہے۔

ColorZilla صفحے پر موجود کسی رنگ کا کوڈ کاپی کرنے کے لئے ہے۔

CSS Validator صفحے پر موجود CSS کی ویلیڈیشن کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ نتائج کو نئے صفحے پر کھولتا ہے۔

CSSViewer کسی صفحے کی CSS کو دیکھنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

FireBug کے بغیر ڈویلپر کو کام ہی نہیں کرنا چاہیے۔

FirePHP فائر بگ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اس سے آپ اپنی پی ایچ پی کی ڈی بگنگ کر سکتے ہیں

Font Finder کسی صفحے پر موجود فانٹ کو سیلیکٹ کر کے اس کا سٹائل کاپی کر سکتا ہے۔

HTML Validator ونڈوز پر ایچ ٹی ایم ایل کی ویلیڈیشن کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

IE View اپنے صفحے کو انٹرنیٹ ایکسپلورر پر چیک کرنے کا تیز ترین طریقہ۔

Java Console صٖفحے پر موجود جاوا ایپلیٹس کی کارکردگی دیکھنے کے لئے

LinkChecker کسی بھی صفحے پر موجود تمام لنکس کو چیک کر کے یہ بتائے گا کہ اگلا صفحہ موجود ہے یا صرف دھوکہ ہی ہے۔

Poster اگر آپ ایچ ٹی ٹی پی ریکوئسٹ بھیجتے ہیں یا سرور ڈی بگ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ٹول آپ کے لئے ہے۔

Style Sheet Chooser II فائر فاکس پر سٹائل شیٹ کو کسی دوسری سٹائل شیٹ سے بدل کے صفحات دکھاتا ہے۔

Web Developer ہر ویب ڈویلپر کی ضرورت

YSlow ہر صفحے کی سست کارکردگی کی یاہو کے سٹینڈرڈ کے مطابق پیمائش کرتا ہے۔

بشکریہ CNet News
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر محمد صابر۔ آپ نے بہت کارآمد شئیرنگ کی ہے۔ فائرفاکس واقعی ویب ڈیویلوپرز کے لیے ایک اہم ٹول ہے اور اس کے مختلف ویب ڈیویلپمنٹ کے ایڈآن سے کام میں کافی مدد ملتی ہے۔
 

بلال

محفلین
محمد صابر صاحب اتنی اچھی معلومات دینے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے یقینا بہت کارآمد معلومات شیئر کی ہیں۔
 

شکاری

محفلین
Web Developer
مجھے یہ پلگ ان بہت اچھا لگا۔ لیکن یہ صرف اسٹائل شیٹ تک ہی محدود ہے کیا کوئی ایسا پلگ ان یا طریقہ بھی ہے جس کے ذریعہ ہم کسی بھی سائٹ کے دوسرے پی۔ایچ۔پی پیجیز کی بھی سیٹنگ دیکھ سکیں ؟؟
 

شکاری

محفلین
نہیں پاسورڈ کیوں دینے لگا ۔ ۔ ۔

اصل میں میں نے ایک تھیم کو اردوایا ہے اس میں کچھ ایسی تبدیلیاں کرنی ہیں جو کسی اور تھیم میں دیکھیں تھیں یہ تبدیلیاں اس نے کیسے کی ہیں اس کی سائیڈ بار والی شیٹ دیکھ کر ہی معلوم ہوسکتا ہے اس لیے مجھے اس کی ضرورت پڑی۔
 

محمدصابر

محفلین
فائر بگ آپ کو کسی elementکی Inspection کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آپ جب Inspect پر کلک کرتے ہیں اور ماؤس کو صفحے پر گھماتے پھراتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ ماؤس جس ایلیمنٹ پر سے گزرتا ہے اور پر ایک بکس بن جاتا ہے۔ جس elementکی cssدرکار ہے اس پر کلک کریں اور آپ کو دائیں طرف اس کی ساری تفصیل مل جاتی ہے اور یہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ کوڈ کس فائل میں لکھا ہے۔ آپ وہاں کوڈ میں تبدیلی کر کے صفحہ پر ہونے والی تبدیلی کا مشاہدہ بھی کر سکتے ہیں اور متعلقہ فائل کھول کر اس میں مستقل تبدیلی بھی کرسکتےہیں۔ نبیل بھائی نے اس کی ایک ایکٹینشن بھی پوسٹ کی تھی۔ اس کا ربط بھی اس دھاگے کے اردگرد ہی ہونا چاہیے اسے بھی دیکھ لیں۔
 

مدرس

محفلین
بھا ئی جان کیا میری مدد کی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔رہنمائی کا خواہش مند
میں‌ایک ویب سائٹ بناناچاہتا ۔۔۔۔۔فرنٹ پیج اور ’’ڈریم ویور‘‘ کچھ ٹو ٹا پھو ٹا کا م کر لیتا ہوں‌۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
بھا ئی جان کیا میری مدد کی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔رہنمائی کا خواہش مند
میں‌ایک ویب سائٹ بناناچاہتا ۔۔۔۔۔فرنٹ پیج اور ’’ڈریم ویور‘‘ کچھ ٹو ٹا پھو ٹا کا م کر لیتا ہوں‌۔۔۔
تو پھر کام کرو جہاں سمجھ نہ آئے پوچھ لیا
 

دوست

محفلین
پاء جی آپ ورڈپریس کو ٹرائی کریں۔ ڈومین لے لیا ہے تو اب اس پر ورڈپریس انسٹال کرلیں۔ یہاں سے اتار کر۔ ایسے یا ایسے
اور پھر اس پر اردو تھیمز لگا لیں۔ اردو تھیمز کے روابط مجھے ملے نہیں۔ امید ہے دوسرے احباب فراہم کردیں گے۔
یہ سب کرلیں تو آپ کو صرف مواد ڈالنا ہوگا اپنی ویب سائٹ پر۔ باقی کام ورڈپریس خود کرلے گا۔
 

مدرس

محفلین
فخر نوید اور دوست بھائی
بہت بہت شکریہ گائڈ کرنے کا
میں نے ٹرائی کی ہے لیکن مہارت نہیں‌ہے
www.raheislam.com
وزٹ کریں اور بتائیں کیا خرابی ہے اور میں کیا بہتر کر سکتاہوں
پیج کو سینٹر میں نہیں‌کر پا رہا کیا وجوہات ہو سکتی ہیں‌
اللہ آپ کی مدد فر مائے

اللہ فی عون العبد ماکان العبد فی عون اخیہ
اللہ بندے کی مدد کرتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
فخر نوید اور دوست بھائی
بہت بہت شکریہ گائڈ کرنے کا
میں نے ٹرائی کی ہے لیکن مہارت نہیں‌ہے
www.raheislam.com
وزٹ کریں اور بتائیں کیا خرابی ہے اور میں کیا بہتر کر سکتاہوں
پیج کو سینٹر میں نہیں‌کر پا رہا کیا وجوہات ہو سکتی ہیں‌
اللہ آپ کی مدد فر مائے

اللہ فی عون العبد ماکان العبد فی عون اخیہ
اللہ بندے کی مدد کرتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہے

مدرس، میری گزارش ہے کہ ہر جگہ ایک ہی سوال پوسٹ نہیں کریں۔ اس طرح کوئی لنک پوسٹ کرنا سپیمنگ ہے۔ آئندہ اگر آپ نے یہ لنک پوسٹ کیا تو اسے حذف کر دیا جائے گا۔
 

مدرس

محفلین
مدرس، میری گزارش ہے کہ ہر جگہ ایک ہی سوال پوسٹ نہیں کریں۔ اس طرح کوئی لنک پوسٹ کرنا سپیمنگ ہے۔ آئندہ اگر آپ نے یہ لنک پوسٹ کیا تو اسے حذف کر دیا جائے گا۔

شکریہ دوست
لیکن میں اب کیا کروں ؟

فاعف عنہم واستغفر لہم وشاورہم فی الامر
 
Top