السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے web hosting اور domain name لینا ہے
کون سی ویبسائٹ سب سے اچھی، سستی اور قابل اعتماد ہوگی. اور کتنا خرچ آئے گا؟؟؟
اگر ویبسائت ھندوستانی ہو تو بہت مہربانی ہوگی.
عرصہ سے مشترک ہوسٹنگ کی خدمات کا جائزہ ہی نہیں لیا اس لیے اس بابت کوئی رائے دے پانے سے قاصر ہیں۔ اردو ویب کا بیشتر انفراسٹرکچر لنوڈ اور ڈیجیٹل اوشئین کی کلاؤڈ ہوسٹنگ کی ذیل میں آتا ہے اور ڈومین نیم کے لیے گوگل ڈومینس زیر استعمال ہے۔ اگر آپ کو اسٹیٹک سائٹ ہوسٹ کرنی ہے تو ہوسٹنگ پر کچھ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ گوگل سائٹس یا پھر گٹ ہب پیجیز وغیرہ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ بصورت دیگر ضرورت کے مطابق شئیرڈ یا پرائیویٹ ہوسٹنگ کے بارے میں سوچیں۔ اگر سائٹ کے اولین صارفیں ہندوستانی ہوں گے تو ہندوستانی ریسیلرس سے زیادہ اس بات پر توجہ دیں کہ کہ ان کے سرور ہندوستان میں ہوں۔
شئیرڈ ہوسٹنگ کے لیے دو ہی ویب سائٹس کا مشورہ دے سکتا ہوں جن کا تجربہ خود کرچکا ہوں۔ یہ سستی بھی ہیں۔ آسان بھی اور تیز رفتار بھی۔
پہلی بلیو ہوسٹ
دوسری ہوسٹ گیٹر
اور میرے تجربے کے مطابق انکی کسٹمر کئیر سروس بہت فاسٹ اور کئیرنگ ہے۔ ایک بالکل نان ٹیکنیکل بندہ بھی آسانی سے ہر قسم کی ویب سائٹ بنا کر ہوسٹ کرسکتا ہے۔