ویسٹ انڈیز بمقابلہ انڈیا:ٹیسٹ سیریز

ویسٹ اور انڈیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل یعنی مورخہ 21 جولائی سے ہو رہا ہے۔
اگرچہ ہند کو آن پیپر برتری حاصل ہے البتہ جزائر الغرب الہند ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ پر معجزے وغیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امیدہے دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
 
انڈین ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے رنز کا بھنگڑا جاری شد۔
100+رنز کیساتھ کریز پر موجود-
انڈیا 280/4 - آخری دس اوور کا نئی گیند کیساتھ کھیل باقی-
 

فہیم

لائبریرین
ویسٹ انڈیز کی باؤلنگ میں اب بالکل بھی دم خم باقی نہیں رہا۔

ایم روز اور والش کے بعد سے کوئی بھی ایسا باؤلر نہیں گزرا جسے دیکھ کر کہا جائے کہ واقعی کالی آندھی ہے۔
 
انڈیا نے 162 ویں اوورز میں 8ویں وکٹ گرنے پر 566 رن پر اننگ ڈیکلئیر کر دی۔
دیکھنا ہے کہ ویسٹ انڈیا دو اننگ میں اتنے اوورز کھیل پاتا ہے کہ نہیں۔
 

یاز

محفلین
مشکل ہی لگتا ہے۔ ایشون اور ہمنوا کے سامنے ویسٹ انڈین بیٹنگ کا بچنا مشکل ہے۔ اور اوپر سے چندر صاحب کو بھی ٹیم سے دیس نکالا دیا جا چکا ہے۔
 
IND - 566/8 decl
WI - 243, 21/1

ویسٹ انڈیز ٹرائل بائے 302 رنز
پہلی اننگ کی پھسڈی کارگردگی کے بعد ویسٹ انڈیا کی حالت دوسری اننگ میں پتلی لگتی ہے-
بوہت مشکل دکھائی دیتا اننگ کی ہزیمت سے بچنا- لیکن پچ اتنی مشکل بھی نہیں ہے ایک آدھ اچھی پارٹنر شپ لگ بھی سکتی یے-
 
دوسرے دن کے اختتام پر انڈیا کی پوزیشن کافی زیادہ مضبوط۔
West Indies 196
India 358/5 (125.0 ov)
India lead by 162 runs with 5 wickets remaining in the 1st innings
 
اسٹمپس ڈے 4
West Indies 196 & 48/4 (15.5 ov)
India 500/9d
West Indies trail by 256 runs with 6 wickets remaining
کالی آندھی کو شکست سے بچانے کے لئے ویسٹ انڈیز میں صرف ایک ہی چیز سنجیدہ ہے بارش اور آندھی۔
جسکے سبب میچ پانچویں روز میں داخل ہوا۔ کل بھی اسکا آسرا ہو گا کیربئین فینز باقی ٹیم سے کوئی امید چہ معنی دارد۔۔
 
West Indies 196 & 217/5 (54.3 ov)
India 500/9d
West Indies trail by 87 runs with 5 wickets remaining
انتہائی حیران کن طور پر کالی آندھی نے پہلا سیشن سروائیو کر لیا ہے۔ البتہ بھی انکی منزل کافی دور ہے۔
 
جب ویسٹ انڈیز ٹیم اپنے عروج پر تھی اور کالی آندھی کے نام سے جانی جاتی تھی تب انکے بالرز اتنی اسپیڈ سے بالنگ کرواتے تھے کے زمین پر پڑھتے ہی کیپر کے ہاتھ میں بیٹسمن بیچارے کو نظر بھی ٹھیک سے نہ آتی تھی اور اب یہ دور کہ بیٹسمن کو انتظار کرنا پڑتا ہے کہ کب گیند مجھ تک پہنچے گی ۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جب ویسٹ انڈیز ٹیم اپنے عروج پر تھی اور کالی آندھی کے نام سے جانی جاتی تھی تب انکے بالرز اتنی اسپیڈ سے بالنگ کرواتے تھے کے زمین پر پڑھتے ہی کیپر کے ہاتھ میں بیٹسمن بیچارے کو نظر بھی ٹھیک سے نہ آتی تھی اور اب یہ دور کہ بیٹسمن کو انتظار کرنا پڑتا ہے کہ کب گیند مجھ تک پہنچے گی ۔۔۔
وہ زمانہ پرانا ہو گیا، اب ان کے نام ہی رہ گئے ہیں ایک ٹیسٹ میچ میں پانچ "دیو" باؤلنگ کرتے تھے، رابرٹس، ہولڈنگ، مارشل، گارنر، کرافٹ ، مخالف کپتان اپنی اننگزیں ڈیکلیئر کر دیتے تھے ان کے خوف سے :)
 
راسٹن چیس کی نہایت عمدہ سیینچری۔بہت ہی خوبصورت اننگ۔
50 سال بعد جزائر غرب الہند کی جانب سے کسی کھلاڑی نے ایک ہی میچ میں سینچری اور 5 وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
چیس سے 1966 میں سر گری سوبرز نے آخری دفعہ ایسا کیا تھا۔
 
ویسٹ انڈیز کے شہزادے تقریبا میچ بچا گئے ہیں۔آٹھ دس اوورز اور کھیل گئے تو کنفرم۔
میرے خیال میں تو یہ ڈرا بھی کالی آندھی کے لئے فتح ہی ہے۔ جس حالات سے یہ میچ بچایا ہے اس سے یقیناؐ سیریز کے آئندہ میچز پرگہرا اثر پڑے گا۔
 
Top