ویسٹ انڈیز بمقابلہ انڈیا:ٹیسٹ سیریز

پانچواں روز، آخری گھنٹے کا کھیل باقی۔
تقریباً16 اوورز باقی۔
کالی آندھی 68 رنز سے برتری میں جبکہ 4 وکٹس باقی۔
 
وہ زمانہ پرانا ہو گیا، اب ان کے نام ہی رہ گئے ہیں ایک ٹیسٹ میچ میں پانچ "دیو" باؤلنگ کرتے تھے، رابرٹس، ہولڈنگ، مارشل، گارنر، کرافٹ ، مخالف کپتان اپنی اننگزیں ڈیکلیئر کر دیتے تھے ان کے خوف سے :)

بلکل، اور ویسے بھی اس وقت تو کوئی پاپندی نہیں تھی ایک اوور میں چھ کے چھ باؤنس مارے جا سکتے تھے ۔۔۔
 
تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز
انڈیا کی بیٹنگ جاری۔
لنچ کے وقفے پر اسکور
India 87/3 (23.4 ov)
ویسٹ انڈیز نے کوہلی کا معرکہ تو سر کر لیا البتہ روہت شرما کا قلعہ فتح کرنا باقی ہے۔
 
روہت شرما بھی پویلین کو سدھار گئے ۔ اب اگر ویسٹ انڈیز راہانے اور ایشون کو جلد پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کو 170-180 تک سمیٹ لے تو افاقہ ہو سکتا ہے۔
انڈیا 98-4
 
پہلے دن کے اختتام پر انڈیا 234-5
126 پر 5ویں وکٹ کھونے کے بعد انڈیا کی حالت پتلی لگ رہی تھی۔ لیکن ایشون اور ساہا نے شاندار شراکت کے ذریعے بھارت کی نیا کو بیچ منجدھار سے نکال لیا ہے۔
اب دباؤ دوبارہ کالی آندھی پر منتقل ہو چکا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا وہ اسکو کیسے سہارتے ہیں۔
 
یاز

محفلین
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو چکا ہے۔ آج میچ کے پہلا دن کا بیشتر حصہ بارش کی نذر ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کا سکور 62 رنز اور 2 کھلاڑی آؤٹ۔
 
حسیب

محفلین
گیلی آؤٹ فیلڈ یعنی دوسرے الفاظ میں کیچڑ کی وجہ سے لنچ سے پہلے کا کھیل نہیں ہو سکا
اور ابھی تک کھیل شروع ہونے کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی
:LOL::LOL:
 
یاز

محفلین
اگر یہ میچ ڈرا ہوا تو ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ٹاپ پہ آ جائے گا۔ ویسے یہ ایک عدد معجزہ ہی ہو گا کیونکہ پاکستان ہنوز آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت، انگلینڈ اور حتیٰ کہ زمبابوے کو ان کے ہوم گراؤنڈ پہ(آخری سیریز میں) شکست نہیں دے پایا۔ یو اے ای میں ناقابلِ تسخیر رہنا ٹاپ پہ جانے کا واحد سبب ہو گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین

واحد سبب شاید یہی نہ ہو۔ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کچھ عرصے سے بلا مبالغہ دنیا کی چند اچھی ٹیموں میں سے ایک ہے، یہ تو ہندسوں کا کھیل ہے حالات و واقعات و حادثات نمبر ایک کا تعین کر رہے ہیں لیکن ا س کے قطع نظر بھی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے۔کچھ مشکل ترین میچز بھی جیتے ہیں، کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگیاں بھی عمدہ رہی ہیں۔
 
جی بھائی! اس سے تو ہم بھی متفق ہیں۔ میرے خیال میں یہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے شاندار ترین ایام ہیں۔ ماضی میں ہماری کرکٹ میں بڑے بڑے نام ضرور تھے، لیکن نام اونچا، درشن چھوٹے کے مصداق مشکل وقت میں ان سے اچھی کارکردگی کے مظاہر خال خال ہی دیکھنے کو ملتے تھے۔ حالیہ ٹیم میں مصباح اور یونس کے علاوہ اظہر علی، اسد شفیق اور سرفراز احمد کو میں ماضی کے بہت سے بڑے ناموں سے بہتر خیال کرتا ہوں۔
تاہم اسی کے ساتھ ساتھ کئی کمزوریوں (جن کا اوپر کے مراسلے میں ذکر کیا تھا) سے بھی صرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا۔
 
یاز

محفلین
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوسرے دن یعنی آج کا کھیل بغیر کسی گیند کے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ آنے والے تین دن میں بھی بارانِ رحمت کی پیشنگوئی ہے۔
 
حسیب

محفلین
پاکستان ہنوز آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت،
ان ممالک کے ساتھ سیریز کو اتنا عرصہ ہو چکا ہے کہ اب رینکنگ میں شمار ہی نہیں ہوں گی

ویسے اگر اس بنیاد پہ دیکھا جائے تو حقیقی نمبر ون آسٹریلیا (پونٹنگ کے دور میں) اور جنوبی افریقہ ہی رہا ہے۔ ورنہ باقی ساری ٹیمیں ہوم گراؤنڈ پہ جیت کر دوسرے ممالک میں جا کر پٹتی رہی ہیں
 
Top