ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا کلین سویپ

:music:ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا کلین سویپ:music:
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اکتیس رنز سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے دو سو چوہتّر رنز کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن ویسٹ انڈین ٹیم چھیالیسویں اوورز میں دو سو بیالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کرس گیل نے سنچری سکور کی لیکن ان کی ایک سو بائیس رنز کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلوا سکی۔ میچ کے دوران ایک مرحلے پر یوں لگتا تھا کہ ویسٹ انڈین ٹیم یہ میچ با آسانی جیت لے گی لیکن پاکستان کے میڈیم پیسر افتخار انجم کے تباہ کن سپیل نے میچ کا نقشہ بدل ڈالا۔
پاکستان کی جانب سے افتخار انجم نے چار عمر گل نے تین ، سہیل تنویر نے دو اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو تہتر رن بنائے۔ پاکستانی اننگز کی خاص بات مصباح الحق اور یونس خان کی عمدہ بلے بازی تھی۔ یونس خان شاندار سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
انہوں نے ایک سو ایک رنز کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔یہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں ان کی چھٹی سنچری تھی۔ مصباح الحق نے نصف سنچری بنائی جو اس سیریز ان کی دوسری نصف سنچری تھی۔ وہ اناسی رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل، بیکر، ٹیلر، ملر اور پاول نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
t.gif
20071029114205younis203.jpg

یونس نے اپنی سنچری کے دوران پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا
اس میچ کے لیے جمعہ کو دوسرا ون ڈے جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور وکٹ کیپر کارلٹن باف کی جگہ برینڈن ناش کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستان سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر یہ سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔
پاکستانی ٹیم: شعیب ملک ( کپتان ) سلمان بٹ۔ خرم منظور۔ یونس خان۔ مصباح الحق۔ شاہد آفریدی۔ کامران اکمل۔ عمرگل۔سہیل تنویر۔ راؤ افتخار اور سعید اجمل۔
ویسٹ انڈین ٹیم: کرس گیل ( کپتان)، شیونرائن چترگون، زیوئر مارشل، شیونرائن چندرپال، رام نریش سروان، شان فنڈلے، برینڈن ناش، جیروم ٹیلر، نیکیتا ملر، ڈیرن پاول اور لائنل باکر۔
میچ کے امپائرز آسٹریلیا کے ڈیرل ہارپر اور انگلینڈ کے مارک بینسن ہیں۔آسٹریلیا کے اسٹیو ڈیوس ٹی وی امپائر اور جنوبی افریقہ کے مائیک پراکٹر میچ ریفری ہیں۔

مزید۔۔۔۔


 

فہیم

لائبریرین
بکواس میچ۔
اور بکواس پاکستانی ٹیم۔:cool:

نہ کوئی بالنگ لائن اچھی ہے
نہ ہی بیٹنگ لائن

ویسٹ انڈیز کی ٹیم تو آج کل ایسی ہے کہ بنگلہ دیش بھی اس کو ہرادے۔
اس کو ہرا کو کوئی تیر نہیں مارلیا۔

یہی اسکور اگر انڈیا یا آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے خلاف کیا ہوتا۔
تو ایسی بالنگ لائن انہوں نے اسے 40 اوروں میں ہی پورا کرلینا تھا:cool:
 

حسن علوی

محفلین
نہایت دلچسپ، بہت عرصے بعد 'کلین سویپ' کا لفظ پاکستان کے حق میں استعمال ہوا۔ بہت اچھا لگا، امید ھے ٹیم مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی (انشاءاللہ)۔ میں اپنی کرکٹ ٹیم سے نہ کبھی مایوس تھا نہ کبھی ہوں گا۔ ویلڈن بوائز
 

فہیم

لائبریرین
نہایت دلچسپ، بہت عرصے بعد 'کلین سویپ' کا لفظ پاکستان کے حق میں استعمال ہوا۔ بہت اچھا لگا، امید ھے ٹیم مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی (انشاءاللہ)۔ میں اپنی کرکٹ ٹیم سے نہ کبھی مایوس تھا نہ کبھی ہوں گا۔ ویلڈن بوائز

یار میرا بھی ملک ہے اور میرے ہی ملک کی ٹیم ہے۔
افسوس تو صرف اس بات کا ہے کہ موجودہ ٹیم سے زیادہ بہتر پلیئرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضائع کردیا۔

ICL کھیلنے والے پلیئرز کی مثال سامنے ہے۔

کہتے ہیں کہ فواد عالم کو عبدالرزاق کی جگہ ٹیم میں لایا گیا ہے:laugh:

اب خود دیکھو کہ کہاں عبدالرزاق اور کہاں فواد عالم
 
عبدالرزاق تو خیر عبد الرزاق تھا۔ (بلکہ ہے)۔ لیکن یہ بھی ہے کہ اس کا کھیل خراب ہوتا جا رہا تھا جب وہ پاکستانی ٹیم میں تھا۔ بولنگ میں بھی جان نہیں رہی تھی۔ اور اب بھی نہیں ہے۔ اس کا ثبوت آج ہی مل گیا جب عمران نذیر نے رزاق کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ بہرحال جو بھی ہے۔ کافی عرصے بعد ایسا ہوا کہ پاکستان نے کوئی کپ کلین سویپ کر کے جیتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ لوگ بھارت کے خلاف کیا گُل کھلاتے ہیں جس نے حال ہی میں رکی پونٹنگ اینڈ کمپنی کو ناکوں چنے چبوائے ہیں!
 

فہیم

لائبریرین
عبدالرزاق تو خیر عبد الرزاق تھا۔ (بلکہ ہے)۔ لیکن یہ بھی ہے کہ اس کا کھیل خراب ہوتا جا رہا تھا جب وہ پاکستانی ٹیم میں تھا۔ بولنگ میں بھی جان نہیں رہی تھی۔ اور اب بھی نہیں ہے۔ اس کا ثبوت آج ہی مل گیا جب عمران نذیر نے رزاق کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ بہرحال جو بھی ہے۔ کافی عرصے بعد ایسا ہوا کہ پاکستان نے کوئی کپ کلین سویپ کر کے جیتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ لوگ بھارت کے خلاف کیا گُل کھلاتے ہیں جس نے حال ہی میں رکی پونٹنگ اینڈ کمپنی کو ناکوں چنے چبوائے ہیں!


لیکن رزاق کے پاکستان کو کئی مییچ اکیلے ہاتھ سے ہی جتائے ہیں۔
بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے
خاس کر سن 2000 کے شارجہ کپ کا میچ جو سری لنکا کے خلاف تھا وہ تو بھولا ہی نہیں جاسکتا۔


اور بھارت کا پہلے ون ڈے کے بارے میں آپ کیا کہیں گے جو حال انہوں نے انگلینڈ والوں کا کیا:rolleyes:
 
میں کیا کہوں گا؟ یہی کے بھارت تو ایسا لگ رہا ہے ۲۰۱۱ کا عالمی کپ جیتنے جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کی طویل حکمرانی اب زوال پذیر ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
واقعی بھارت اس وقت بلا شبہ دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے۔ اور قوی امید ہے کہ 2011ء کے ورلڈ کپ میں ہاٹ فیورٹ کی حیثیت سے کھیلے۔ ویسے پاکستان کے جو حالات ہیں نہیں لگتا کہ 2011ء کا ورلڈ کپ پاکستان میں ممکن ہو سکے گا۔ شاید بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میزبانی کریں۔
پاکستان کا اصل امتحان اب ہے کہ بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
 

طالوت

محفلین
خوشی کی خبر ہے کہ پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ۔۔۔۔۔
پاکستان ٹیم میچ کتنے کھیلتی ہے ؟ ؟ نان پروفیشنل لوگ اس کے کرتا دھرتا ہیں ۔۔۔۔۔ ذرا شمار کریں کتنے بہترین کھلاڑی انھوں نے اپنی نااہلی کی بھینٹ چڑھائے ہیں اور پھر گروپ بندی الگ ۔۔۔۔۔۔۔۔
عبدالرزاق کی کیا بات ہے ، اظہر محمود اور عبدالرزاق دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راونڈر ہیں ، عمران نظیر کا کیا ہے ، اپنے ملک کے بولر کو کھیلا اگر صلاحیت ہوتی تو قومی ٹیم میں لوہا منواتا ۔۔۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
شمشاد بھائی، بھارت کی آفیشل لیگ "آئی پی ایل" یعنی انڈین پریمیر لیگ ہے۔ آئی سی ایل یعنی انڈین کرکٹ لیگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ اس پر تو ابھی بڑے مقدمے شقدمے چل رہے ہیں۔ اور اس میں شریک کھلاڑیوں کو بھی اپنے ممالک میں پابندی کا سامنا ہے اس لیے سارے پٹے ہوئے گھوڑے یہیں آئی سی ایل میں دکھائی دیں گے :)
 
Top