مبارکباد ویلنٹائنز ڈے (یومِ محبت) 2017 کی دلی مبارک باد

کیا آپ کو ویلنٹائنز ڈے پسند ہے؟

  • جی

  • بہت

  • بہت زیادہ

  • بے انتہا


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

فاتح

لائبریرین
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
پاکستان میں 14 فروری یعنی ویلنٹائنز ڈے کی تاریخ ہوا چاہتی ہے، دیگر علاقوں کے رہنے والے احباب اپنے مقامی وقت کے مطابق ویلنٹائنز ڈے کی مبارکباد دے سکتے ہیں۔۔۔
تو۔۔۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہماری جانب سے تمام محفلین کو ویلنٹائنز ڈے (یومِ محبت) 2017 کی دلی مبارک باد
valentine-2017.jpg~original

متلاشی خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں کیوں کہ ان کے مہر و محبت بھرے مہر نستعلیق فونٹ کے بغیر اتنے خوبصورت انداز میں ویلنٹائنز ڈے کی مبارک باد کا پوسٹر نہیں بن سکتا تھا۔ ذیشان بھائی، آپ اس خوبصورت پوسٹر کو بھی اپنی فیس بک وال پر مہر نستعلیق کی تشہیر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اس مبارک موقع پر محبت کے حوالے سے میرا پسندیدہ ترین گیت آپ سب کی نذر:

ویلنٹائنز ڈے پر خصوصی محبتوں بھری درخواست: اپنے خطبات، پند و نصائح، فتاوی یا یومِ محبت سے نفرت کے اظہار کے لیے متعلقہ زمروں میں دھاگے کھول کر طبع آزمائی کیجیے۔
 

یاز

محفلین
زبردست جناب۔
ہماری جانب سے بھی سب محفلین، دوست، احباب کو یومِ محبت کی مبارک باد۔

بہت پہلے کسی نے فرمایا تھا (اور ہم نے سنا تھا)۔۔۔۔ کہ "محبت ہی سب کچھ ہے اور محبت محبت ہی ہے"۔
 

فاتح

لائبریرین
زبردست جناب۔
ہماری جانب سے بھی سب محفلین، دوست، احباب کو یومِ محبت کی مبارک باد۔

بہت پہلے کسی نے فرمایا تھا (اور ہم نے سنا تھا)۔۔۔۔ کہ "محبت ہی سب کچھ ہے اور محبت محبت ہی ہے"۔
واقعی اتنی ہی باریکی سے سنا تھا آپ نے کسی کا وہ فرمایا ہوا؟
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب!
سروے کی آپشنز میں آپ نے کوئی گنجائش ہی نہیں چھوڑی۔ :)
چار آپشنز ہیں حضور۔۔۔ جن کو ان چار میں سے کوئی پسند نہیں انہیں پانچویں آپشن کے طور پر ویلنٹائن ڈے کی محبت بھری خصوصی درخواست میں دیگر زمروں کا رخ کرنے کو کہا تھا۔ ;)
 
Top