ویلینٹائن کو سلام (مہدی نقوی حجازؔ)

ویلینٹائن کو سلام!
وہ جو پیرِ محبت تھا۔ جو پیار کا آئینہ تھا۔
ہم اس کے سینے میں خود کو دیکھ رہے ہیں۔
ہم بہت دور آ نکلے ہیں۔
یہاں نفرت ایک پیکر ہے۔ محبت ایک سوچ
نفرتوں سے دن منسوب ہیں، راتیں بہری ہو چکی ہیں
یا
محبت چپ ہے۔
چھوڑ دو، ہمیں اپنے حال پر چھوڑ دو
ہم اس مردِ فقیہ کے لیے ایک دیا روشن کریں گے۔
تیل ہمارے تلوں میں نہیں۔
ہاں، اس بزرگ کا چلو بھر لہو ہے
سبز خوشبو ہے اس کی
ہم،
نہیں، میں۔ میں اس کا پیغام
نہیں، اپنا پیغام
تمہارے حوالے کر رہا ہوں۔
اس کے حاشیے سلگا دینا، اس دیے کی لو سے
پھر محفوظ کر لینا،
تمہارے ویلینٹائن کی طرف سے!

مہدی نقوی حجازؔ
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بہت اعلی ۔۔
سبز خوشبو ہی تو پیغامبر ہے محبت چاہت بھری انسانیت کی ۔۔۔۔
اور ہم الجھ چکے نفرتوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی حضور خون کھولنے لگے تو ایسا ہی کچھ ہوتا ہے۔
خون کو نہ کھولائیے۔ اچھا یہ بتائیے کہ آپ نے رخِ انور (اس بار اشارہ آپ کی طرف ہے) کی جو شبیہہ پیش فرمائی ہے، کیا آپ کسی فیشن شو میں ماڈل بھی ہیں؟ یا ویسے کیمرے کا کمال ہے؟ دوسری صورت میں کیمرے کی تفصیلات پیش فرما کر عندللہ ماجور ہوئیے :)
 
پہلے تو یہ فرمائیے کہ کس تصویر کا ذکر خیر ہے؟!
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلے تو یہ فرمائیے کہ کس تصویر کا ذکر خیر ہے؟!
اجی حضرت، کیوں کانٹوں پر گھسیٹتے ہیں :)
خیر، آپ کی اجازت سے تصویر پیش کرنے کی جرات کرتا ہوں
1601223_1460960860798447_740272680_n.jpg
 
جناب اس تصویر کی بابت تو یہ ہے کہ شادی میں کھینچ لی گئی ہے۔ اب وہ اللہ بھلا کرے فوٹوگرافر کا کہ اس نے بھجوا دی، کیمرے کی تفصیلات سے بھی نا واقف ہوں کہ مجھے تو یہ علم بھی عین اسی وقت ہوا کہ تصویر لی جا رہی ہے جب "ذرا بائیں دیکھیے" کی آواز آئی کان میں! :)
 
یہ پوچھنا تو بدتہذیبی ہوگی کہ شادی کس کی تھی؟ :)
 
Top