bilal260

محفلین
آج کے اس جدید دور میں اکثریت کے پاس موبائل فون ہے جس میں ویڈیوز بنائیں جاتیں ہیں۔
اور یہ بنائی گئیں ویڈیوز مختلف ویڈیوز ویب سائیٹ پر اپ لوڈ بھی کی جاتیں ہیں۔
کچھ تو اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پر کمپیوٹر کے مختلف سافٹ ویئر کے ویڈیو ٹیوٹوریل بناتے ہیں اور اسے مختلف ویڈیوز ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔
ویڈیوز کےمتعلق ماہرین دوستوں سے درخواست ہے کہ ہمیں سیکھائے کہ
ویڈیو ٹیوٹوریل کیسے بنائے؟
ویڈیو ایڈیٹنگ کیسے کریں؟
تصاویر کی فلم بنا کر اس میں آڈیو مکسنگ کیسے کریں؟
کون کونسے سافٹ ویئر ہے ویڈیو کی ایڈیٹنگ کے لئے؟
اردو میں معلومات کا تبادلی خیال کریں۔
انگلش میں بھی معلومات دی جا سکتی ہے۔
کوئی لنک بھی دیا جا سکتا ہے اس سلسلے کے لئے۔
ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے کے لئے ویڈیوز یا ویڈیو کے لنک بھی شیئر کریں۔
یہ ویڈیوز انگش یا اردو میں بھی ہو سکتی ہے۔
ہم سب یہاں سیکھنے کے لئے حاضر ہے۔
 
تصاویر سے ویڈیو بنانے کے لیے، یا آڈیو شامل کرنے کے لیے اور مختلف ٹرانزیشنز اور ایفیکٹس ڈالنے کے لیے windows movie maker سب سے آسان راستہ ہے نئے سیکھنے والوں کے لیے۔

اس کے علاوہ ٹیوٹوریلز کے لیے اسکرین کیپچر ٹولز اور سافٹوئیرز بھی دستیاب ہیں جو کہ اس سارے کام کو مووی کی شکل میں ریکارڈ کر لیتے ہیں جو آپ اسکرین پر کر رہے ہوتے ہیں پھر کسی بھی ویڈیو ایڈیٹر سے غیر مطلوبہ حصے یا بار بار رپیٹ ہونے والے یا غلطیوں والے حصے حذف کر کے باقی ویڈیو شئیر کر لیں۔
 
اسد

محفلین
کوئی بندہ کوئی اور مفید مشورہ ہی دے دیں کوئی لنک شنک ہی دے دے۔
جب آپ نے یہ لڑی شروع کی تھی تو میں لاہور میں تھا اور یہ لڑی دیکھ نہیں سکا تھا۔
آپ نے بہت ہی عمومی باتیں پوچھی ہیں جن کا جواب بہت طویل ہوتا ہے۔ ایک مخصوص عملی کام کے بارے میں سوال کریں تو بہتر اور مختصر جواب دیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو ٹوٹوریل کے لئے سکرین ریکورڈنگ سوفٹویئر استعمال ہوتا ہے۔ سکرین کے جس حصے کی ریکورڈنگ کرنی ہوتی ہے وہ سیٹ کر کے ریکورڈنگ شروع کی جاتی ہے۔ اس مراسلے میں ڈبنگ کے بعد تیار ہونے والی ویڈیو کا ربط اور مختصر طریقہ موجود ہے۔ اس مراسلے میں Avidemux اور Audacity استعمال کرتے ہوئے ڈبنگ کرنے کے ویڈیو ٹوٹوریل شامل ہیں۔ یہ ویڈیوز Easy Screencast Recorder کے ذریعے ریکورڈ کی گئی تھیں۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ ویڈیوز wmv فورمیٹ میں تھیں جنہیں میں نے RipBot264 یا Avidemux استعمال کر کے avc/aac mp4 فورمیٹ میں تبدیل کیا تھا۔ یہ سب صرف ڈبنگ کے حوالے سے ہے۔

سوائے Easy Screencast Recorder کے، باقی تمام سوفٹویئر میں پہلے سے استعمال کر رہا ہوں۔ اگر آپ نے یہ کام پہلے نہیں کیے تو بہتر ہو گا کہ کوئی ایسا پروگرام استعمال کریں جس میں زیادہ تر کام کیے جا سکیں۔ سوفٹ‌پیڈیا کے اس صفحے پر ویڈیو ریکورڈنگ کے مفت سوفٹویئرز کی فہرست موجود ہے، اپنی ضرورت کے مطابق دو یا تین سوفٹویئر ڈاؤنلوڈ کر کے ایک ایک منٹ کی ویڈیوز ریکورڈ کریں اور ان کا موازنہ کر کے کوئی سوفٹ ویئر چن لیں۔ ان کے علاوہ مائکروسوفٹ کے ایکسپریشن انکوڈر کا بھی مفت ورژن دستیاب ہے، اس میں سکرین ریکورڈنگ، ایڈیٹنگ اور مکسنگ کی سہولیات موجود ہیں۔

شاید ہی کسی مفت سوفٹویئر میں ضرورت کی تمام سہولیات موجود ہوں، اس لئے ایک سے زیادہ پروگرام استعمال کرنے پڑتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top