ویڈیو گیمنگ کا مستقبل، مائیکروسوفٹ کا پراجیکٹ نٹال

نبیل

تکنیکی معاون
مائیکروسوفٹ کا پراجیکٹ نٹال ویڈیو گیمز کو ایک نئی جہت دے گا کیونکہ اس میں کوئی گیم کنٹرولر استعمال نہیں ہوگا بلکہ گیم کھیلنے والے اپنے ہاتھوں کی جنبش سے ہی گیم کو کنٹرول کر سکیں گے۔ یہی نہیں، بلکہ ان کے چہرے پر تاثرات، آواز میں اتار چڑھاؤ اور جسم کی جنبش کو بھی کمپیوٹر پہچان لے گا۔ پراجیکٹ نٹال کے لیے مائیکروسوفٹ کا گیم کنسول ایکس باکس 360 استعمال ہوگا۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ 2010 کے آخر میں پراجیکٹ نٹال کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والی گیمز مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائیں گی۔ پراجیکٹ نٹال کے چند ڈیمو ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں:



 

arifkarim

معطل
بہت خوب۔ اور یہی ٹیکنالوجی لوگوں کے گھروں میں جھانکنے کیلئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ آخر کو ایکس باکس نیٹ سے منسلک ہے۔ :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
کچھ دن پہلے فیس بک پربھی کسی نے انہی موضوعات پر شئیرنگ کی تھی۔جس میں ایک انڈین لڑکاسٹیج پر اپنے تجربات شئیر کررہا تھا۔
 
Top