ویکیپیڈیا ٹائیگر منصوبہ انڈیا کی مختلف زبانوں میں مضامین لکھنے کی ترمیمی دوڑ ہے۔
تمام زبانیں تین ماہ تک باہم مسابقہ کرتی ہیں۔ انفرادی انعامات کے علاوہ فاتح برادری کو ایک خاص ٹریننگ دی جائے گی جس کی مدد سے وہ ویکیپیڈیا کے تئیں زیادہ صلاحیت مند ہو سکیں گے۔

ترمیمی دوڑ کے اختتام پر زیادہ مضامین کے حوالے سے زبانوں کی درجہ بندی کچھ اس طرح رہی۔ کل 13490 مضامین لکھے گئے ۔

کوڈ:
زبان  مضامین
3216  پنجابی شاہ مکھی
2959 تمل
1768 پنجابی گورمکھی
1460 بنگالی
1377 اردو
 
آخری تدوین:
اردو اور تامل کے درمیان سخت مقابلہ چل رہا ہے۔ اردو کے مضامین کی تعداد 317 ہو چکی ہے جبکہ تامل کے مضامین 400 سے زائد ہیں۔ تامل کے بعد اردو کا نمبر ہے اور پھر پنجابی اور بنگالی ہیں۔ ابھی یہ مقابلہ جاری ہے اور جو لوگ ابھی تک ویکیپیڈیا سے واقف نہیں یا انہوں نے وہاں کوئی مضمون نہیں لکھا ان کے لیے نادر موقع ہے وہ شامل ہوں اور اس مقابلے میں ایک یا زیادہ مضامین لکھ کر اردو برادری کو جتوانے کی کوشش کریں۔
 
کیا اس ترمیمی دوڑ میں صرف انڈیا کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں؟
جاسمن ، آپ سے گزارش ہے کہ بھرپور طریقے سے شرکت کریں اور چند اور ممبران کو بھی قائل کرنے کی کوشش کریں۔
ممبران کو اس دھاگے پر لائیں اور مل کر ان کے سوالات کے جوابات اور مشکلات کو دور کرتے ہیں۔
 
دیگر احباب سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس دھاگے پر آ کر کم سے کم اظہار خیال ضرور کریں اور ویکیپیڈیا میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے عذر، بہانے ، جواز اور اعتراضات ضرور درج کریں۔:)
 
فاخر

محفلین
جی! میں نے اس ضمن میں کوشش کی تھی ؛لیکن ٹریننگ نہ ہونے اور ویکی پیڈیا کے سخت شرائط وغیرہ کی وجہ سے ناکام رہا ۔ اگر آپ اس سلسلے میں میری مدد کرسکتے ہیں تو بندہ حاضر ہے ۔
 
جی! میں نے اس ضمن میں کوشش کی تھی ؛لیکن ٹریننگ نہ ہونے اور ویکی پیڈیا کے سخت شرائط وغیرہ کی وجہ سے ناکام رہا ۔ اگر آپ اس سلسلے میں میری مدد کرسکتے ہیں تو بندہ حاضر ہے ۔
ضرور کیوں نہیں۔ آپ کسی موضوع کا انتخاب کریں اور اس پر ایک مضمون بنانا شروع کریں۔ مضمون کا نام شیئر کریں اور کسی قسم کا سوال ہو تو وہ یہاں پوسٹ کریں۔
 
جاسمن

لائبریرین
دیگر احباب سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس دھاگے پر آ کر کم سے کم اظہار خیال ضرور کریں اور ویکیپیڈیا میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے عذر، بہانے ، جواز اور اعتراضات ضرور درج کریں۔:)

جی میری طرف سے عذر، جواز اور بہانہ تو ہے ہی ، ساتھ ہی اعتراض بھی ہے:):D
 
تازہ ترین صورتحال مضامین اور سرفہرست زبانوں کی یہ ہے۔

زبان مضامین
تمل 462
اردو 360
پنجابی 342
بنگالی 290
 
آخری تدوین:

بافقیہ

محفلین
ان موضوعات اور عناوین کی لنک بھی دیں جس پر مضمون لکھنا ہے۔ میں نے داخل ہوکر دیکھا تو کچھ سمجھ نہیں آیا۔
اگر اچھے سے سمجھ گیا تو کئی ایک دوستوں کو جوڑسکتا ہوں۔ اور حقیقتا احقر اردو کے بول بالے کیلئے کوشاں اور ہمہ وقت تیار ہے۔۔۔
 
یہ ایک انگریزی فہرست ہے جس میں ان مضامین کا ذکر ہے جو اردو ویکیپیڈیا پر ہونے چاہیے۔ مضمون کے ہجے اچھی طرح چیک کر لیں کیونکہ اکثر مختلف املا سے ایک مضمون موجود ہے مگر صارف مختلف املا سے ڈھونڈتے اور مضمون نہ پا کر نیا مضمون بنا دیتے ہیں جو پہلے سے موجود ہوتا ہے اور بعد میں اسے پھر ضم کرنا پڑتا ہے۔ اسے چیک کرنے کے لیے ایک احتیاطی تدبیر کے طور پر دیکھ لیں کہ انگریزی مضمون موجود ہے، اگر ہو تو اس میں دیگر زبانوں کے ربط آ رہے ہوں گے جس سے پتہ چل جائے گا کہ اردو میں ہے یا نہیں۔

کسی بھی قسم کی مدد کے لیے یہ دھاگہ کھولا گیا ہے اور اگر مضمون کے بارے میں رائے لینی ہو یا پوچھنا ہو کہ فلاں مضمون موجود ہے کہ نہیں تو اس بابت بھی اسی دھاگے میں بات ہو سکتی ہے۔

فہرست مضامین تجویز کنندہ گوگل

اس کے علاوہ ہندوستان سے متعلق کسی بھی چیز پر مضمون بنا سکتے ہیں البتہ کسی بھی مضمون پر لکھنے سے پہلے دیکھ لیں کہ وہ مضمون پہلے سے ویکیپیڈیا پر موجود تو نہیں۔ انگریزی مضامین کا ترجمہ بھی ایک اچھا طریقہ ہے مضمون لکھنے کے لیے۔
 
Top