نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کے وی بلیٹن پر منتقل ہونے کے بعد سے مجھ سے کئی لوگ رابطہ کر چکے ہیں اور وہ اپنی وی بلیٹن فورم میں بھی اسی طرز کی اردو سپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ میں وضاحت کے لیے عرض کرتا چلوں کہ وی بلیٹن میں اردو سپورٹ ذیل کے اجزاء پر مشتمل ہے:
1۔ وی بلیٹن کی لینگویج فائل کا اردو ترجمہ
2۔ وی بلیٹن کے سٹائل کی اردو مواد کے لحاظ سے تبدیلی
3۔ اردو لکھنے کے لیے ویب پیڈ/اوپن پیڈ کی انٹگریشن
جہاں تک وی بلیٹن کی اردو لینگویج فائل کا تعلق ہے تو میں اس سلسلے میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ ہم اسے تقسیم کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ وی بلیٹن میں سٹائل شیٹ ایڈٹ کرنا آسان کام ہے اور ہر ویب ماسٹر اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کرتا ہے۔ آخر میں فورم کے ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا معاملہ رہ جاتا ہے، اور اکثر دوست اسی بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میں وضاحت کیے دیتا ہوں کہ میں اس کا طریقہ ضرور فراہم کروں گا لیکن میں اس کا ٹائم فریم نہیں بتا سکتا۔ میں آج کل کافی مصروف ہوں۔ وی بلیٹن پر آنے کے بعد محفل فورم پر ایڈجسٹمنٹ میں بھی وقت لگ رہا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ وقت نکال کر vbulletin.org پر وی بلیٹن میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن سے متعلق ہدایات پوسٹ کر دوں۔
میری ذاتی رائے میں فورم میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا اصل فائدہ یونیکوڈ اردو فورم میں ہی ہے۔ موجودہ رومن یا تصویری اردو فورمز میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے سے ان میں اردو لکھنا ضرور ممکن ہو جائے گا لیکن پوسٹ ہونے کے بعد لیفٹ الائنڈ اور انگریزی فونٹ میں ظاہر ہوگا۔ بہرحال یہ بات ان فورمز کے ناظمین بہتر جانتے ہوں گے۔
والسلام