وی بلیٹن 3.7 !!!!

MyOwn

محفلین
سلام!
نبیل بھائی وی بلیٹن ایک لمبا سفر طے کرنے کے بعد 3.7 Gold پر آگئی ہے۔ اس میں کافی سارے اچھے فیچر اور سیکیورٹی فکس ہیں۔ میں نے RC3 پر کچھ کام کیا تھا اور اپکا ہیک تقریبا اکثر جگہوں پر کام کر رہا ہے۔ اردو کی ٹرانسلیشن کی ضرورت پڑھے گی۔ اور کچھ جگہوں پر کچھ معلومات کی اردو ہیک کو کیسے استعمال کیا جا سکے۔

کیا اپ 3.7 پر اپگریڈ کریں گے محفل کو؟ کیونکہ 3.6.8 میں سیکیورٹی پرابلمز ہیں۔ کیا اپ نے کوئی ٹائم فریم ایڈجسٹ کیا ہے؟ اور کیا اپ اردو ہیک کو 3.7 کی مناسبت سے تبدیل / معلومات فراہم کریں گے؟

اپکے جواب کا انتظار رہے گا۔


والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
MyOwn، میرا ارادہ ضرور ہے اپگریڈ کرنے کا لیکن اس میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
وی بلیٹن کے نئے ورژن کے اردو ترجمہ کی ضرورت پڑے گی۔ اس سلسلے میں ایک دوست میرے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ یہ کام کافی زیادہ ہے۔ جب بھی یہ مکمل ہوگا، میں اس کے بعد اپگریڈ کی تیاری کروں گا۔
وی بلیٹن کے نئے ورژن پر اپگریڈ کے لیے صرف اردو ترجمہ کا مسئلہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ اب تک فورم پر جو ہیک استعمال ہو رہے ہیں، ان میں سے کتنے نئے ورژن کے ساتھ کمپیٹیبل ہوں گے۔ وی بلیٹن کے نئے ورژن کے لیے php5 کے استعمال کو recommend کیا گیا ہے۔ ہم نے اردو ویب ڈومین کو php5 پر سوئچ کر لیا ہے۔
اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کو بھی میں وی بلیٹن کے نئے ورژن کے لیے ایڈجسٹ کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کے لیے میرے ذہن میں کوئی ٹائم فریم نہیں ہے۔ میں آج کل اپنی جاب میں اور دوسرے معاملات میں کافی مصروف ہوں، اس لیے اس جانب زیادہ وقت نہیں دے پاؤں گا۔ میرا اندازہ ہے کہ اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن نئے ورژن کے لیے تبدیلیوں کے بغیر استعمال کی جا سکے گی۔
 

MyOwn

محفلین
اس میں‌تین مسائل ہیں۔
1- نئی اردو زبان کی تیاری
2- ہکس۔ (تمام کے تمام پرانے ہیک جو کہ فارم - پوسٹ بیک استعمال کررہے ہیں نہیں چلیں گے جب تک ان کا کوئی متبادل نہیں آ جاتا۔
3- پرانا کوڈ ان تمام جگہوں پر ٹھیک کام کرتا ہے جن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ مسلہ صرف ان جگہوں پر ہے جن کے متعلق معلومات نہیں ہیں اور وہ نئے فیچر ہیں۔

میرا خیال ہے کہ ہم جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔ اور باقی کے کام ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے۔۔۔ اگر ہو سکے تو نئے فیچرز میں اردو کو استعمال کرنے کی معلومات فراہم کر دیں۔ تو ہم ان کو بھی شامل کر لیں گے۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ موجودہ اردو ایڈیٹر انٹگریشن کی ہدایات کا جائزہ لیں تو اس سے بھی آپ کو کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔ کسی ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ‌ کرنا نہایت آسان ہے۔ اس کے لیے صرف makeUrduEditor فنکشن کال کرنے کی ضرورت ہوتی جس میں ایڈٹ ایریا کا Name اٹریبیوٹ بطور پیرامیٹر فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ خیال رکھیں کہ یہ فنکشن کال پیج میں ایڈٹ ایریا کی ڈیفینیشن کے بعد آنی چاہیے۔ اسی طرح جس ایڈٹ ایریا کا لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے کنٹرول فراہم کرنا درکار ہو وہاں writeToggleControl فنکشن کال کیا جانا چاہیے۔ اس کی تفصیل ویب پیڈ کی ڈاکومنٹیشن میں موجود ہے۔ میں جلد ہی اوپن پیڈ‌ کی ڈاؤنلوڈ میں بھی یہی ڈاکومنٹیشن شامل کر دوں گا۔
 

MyOwn

محفلین
نبیل بھائی کچھ دن پہلے ہی میں نے اپ گریڈ کر دی ہے اور تقریبا سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے- ترجمہ کرنے کے لیے زیبر کو کہا گیا ہے ۔ جو کہ اپنے پیپرز کی وجہ سے چند دنوں‌کے بعد دستیاب ہو جائے گا۔
کافی سارے ہیک بھی ٹھیک چل رہے ہیں۔ کچھ پرانے ہیک نہیں چل پا رہے ۔ لیکن اکثر کارآمد ہیکس 3.7 کے لیے اپگریڈ کر دیے گئے ہیں۔
نئ فیلڈز اتنی زیادہ نہیں ہیں اگر اپ چند گھنٹے اس کام پر لگائیں تو امید ہے اپ کر لیں گے۔

Ot: کونسا ڈونلوڈ مینجر اچھا ہے؟ اس وقت دو ڈونلوڈ مینجرز ہیں ایک ڈونلوڈ میجر 2 اور دوسرا ڈونلوڈز اور لنکس کچھ مشورہ دیں کونسا بہتر رہے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
MyOwn, آپکو کامیابی سے اپگریڈ پر مبارک ہو۔ اپگریڈ کے بعد کونسے ہیک نہیں چل رہے؟
مجھے ابھی فورم کی اپگریڈ پر کام کرنے کے لیے وقت نہیں ملا ہے۔ پہلے میں ایک ٹیسٹنگ انوائرنمنٹ میں چیک کرنا چاہتا ہوں۔ ابھی دوسری مصروفیات ہیں اور مجھے کچھ جلدی بھی نہیں ہے اپگریڈ کرنے کی۔

ڈاؤنلوڈ منیجر آپ کی اپنی پسند پر منحصر ہے۔ میں DownloadII کو بطور ڈاؤنلوڈ‌ ڈیٹابیس اور Links and Download Manager کو بطور روابط کی ڈیٹابیس کے استعمال کر رہا ہوں۔
 

MyOwn

محفلین
ابھی تک بنیادی طور پر یہ ہیک نہیں‌چل پا رہے ہیں۔
موڈ مینجر
گلوبل سٹکی تھریڈ
آواارڈ سسٹم

اگر اپ اپگریڈ میں‌ کوئی مدد چاہتے ہیں تو میں‌ اس کام کے لیے حاظر ہوں۔ ویسے مٰن بے ایک الگ سے ٹیسٹ‌پلیٹ‌فارم پر ہی اپ گریڈ‌کر کے دیکھا تھا۔

اس کا مطلب ہے مجھے بھی ڈونلوڈ مینجر کے معاملے مین اپکی راہ ہی اپنانی پڑھے گی۔

باقی اپکو اپ گریڈ کر لینا چاہے کیونکہ اس میں ایک میجر سیکیورٹی کا مسلہ ہے-


والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ MyOwn ، مُوڈ منیجر کا تو ورژن 3.7 کمپیٹیبل ورژن آ گیا ہے۔
اپگریڈ ضروری ہے لیکن اس کے لیے وقت چاہیے اور کچھ ٹیسٹنگ کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ اپگریڈ کے دوران سب سے زیادہ کام ٹیمپلیٹس کو دوبارہ تیار کرنے کا ہوتا ہے۔ کیا آپ نے اپگریڈ سے پہلے تمام ٹیمپلیٹس کو revert کر لیا تھا، یا بعد میں ٹیمپلیٹس کو اپڈیٹ کیا تھا؟
 

MyOwn

محفلین
میں نے تمام ٹمپلیٹس کو نئے سرے سے تیار کیا تھا۔ میری ٹمپلیٹ میری خود سے بنائی ہوئی ہے۔ اور میں‌نے اس کو نئے سرے سے تیار کیا تھا۔ جس کا مطلب ہےکہ تمام ایڈٹس بھی نئے سرے سے شامل کیے تھے ۔ تھوڑا سا مشکل کام تھا لیکن اس سے ذہنی طور پر سکون ہے کہ ہم تقریبا بالکل نئی جیسی انسٹالیشن پر ہی آگئے ہیں اور تمام کا تمام کوڑا کباڑ ہم پیچھے چھوڑ آئے ہیں۔۔۔
موڈ مینجر میں ابھی بھی مسائل ہیں۔ گلوبل سٹکی کا مسلہ حل نہیں ہوا ہے اور ایوارڈ مینجر بھی بھی ابھی کچھ پنگا ہے-

پچھلے دنوں سے سرور بند تھا ہم ایک انڈین کمپنی کے ہاتھوں میں‌پھنس چکے ہیں۔۔۔ اس کی پوری سٹوری میں محفل پر بھی پیش کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ضرور، ہمیں آپ کی کہانی کا انتظار رہے گا۔
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے خود سے فورم کی ٹیمپلیٹ تیار کی ہے۔
میں اپنے لوکل ہوسٹ پر تجربات کر رہا ہوں۔ ابھی لائیو سائٹ پر اپگریڈ کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔
 

MyOwn

محفلین
مکرم نبیل!
مجھے ابھی لنکس اور ڈونلوڈ مینجر انسٹل کرنا ہے۔ مجھے تفصیل سے بتئائیں‌کہ اپ نے دو مختلف پراڈکٹس کیوں استعمال کی اور ان کے فوائد اور نقصانات کیا ہیں۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
MyOwn، میں عرض کر چکا ہوں کہ یہ محض آپکی پسند پر منحصر ہے کہ آپ کونسی پراڈکٹ کو بطور ڈاؤنلوڈ ڈیٹابیس کے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے شروع میں Links and Download Manager کو ہی بطور ڈاؤنلوڈ اور روابط کی ڈیٹابیس کے استعمال کیا تھا اور یہ ان دونوں مقاصد کے لیے اچھی پراڈکٹ ہے۔ لیکن میں ہر ڈاؤنلوڈ کے لیے علیحدہ پیج رکھنا چاہتا تھا جیسا کہ پرانی محفل فورم کے سیٹ اپ میں تھا۔ اسی لیے میں ڈاؤنلوڈ ڈیٹابیس کو DownloadII پر منتقل کر دیا۔
 
Top