وی بلیٹن 4

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم سوفٹویر وی بلیٹن کا ورژن 4 جاری ہو چکا ہے۔ یہ خاصی متنازعہ ریلیز ہے کیونکہ اس مرتبہ نہ صرف یہ ورژن پرانے ورژنز سے ان کمپیٹیبل ہے بلکہ اس کی قیمت بھی کافی بڑھا دی گئی ہے۔ نئے ورژن پر اپگریڈ کا مطلب یہ ہوگا کہ پرانے تمام سٹائل اور موڈ کام کرنا بند کر دیں گے۔ ہم نے اگرچہ نئے ورژن کا لائسنس خرید لیا ہے لیکن ابھی اپگریڈ کے سلسلے میں کچھ انتظار کرنا بہتر رہے گا تاکہ کچھ ضروری موڈز کی اپڈیٹ دستیاب ہو جائے اور اس کے ساتھ ہی نئے ورژن کے کوئی ضروری سیکیورٹی پیچ بھی ریلیز کر دیے جائیں۔
وی بلیٹن کے نئے ورژن میں فورم کے حوالے سے مجھے کسی خاص نئی فیچر کا علم نہیں ہے، البتہ اس مرتبہ وی بلیٹن کو ایک کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے ساتھ پیکج کیا گیا ہے اور اسے پبلشنگ سوئٹ (Publishing Suite) کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے فورم کے صفحہ اول کی تشکیل میں مدد مل سکتی ہے۔ وی بلیٹن کے پبلشنگ سوئٹ کی فیچرز کے بارے میں میں علیحدہ سے پوسٹ‌ کروں گا۔
میرا ارادہ ہے کہ اس مرتبہ اردو ایڈیٹر کے لیے بھی اوپن پیڈ کی جگہ جے کویری کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کا استعمال کیا جائے۔ اس کے لیے بھی پہلے کچھ تجربات کی ضرورت پیش آئے گی۔
والسلام
 
بہت خوب!

نبیل بھائی میں نے جے کوئری والے اردو ایڈیٹر میں ایک میپنگ کا مسئلہ کہیں رپورٹ کیا تھا۔ اس میں فل اسٹاپ انگلش والا رگتا ہے اردو والا نہیں۔ ورڈ پریس کے لئے جو پلگ ان استعمال میں ہے اس میں یہ مسئلہ بہت عام ہے۔ اور ہزاروں کی تعداد میں بلاگ پوسٹ اور تبصرے اردو میں انگریزی فل اسٹاپ کے ساتھ پوسٹ کئے جا چکے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
اتنہائی اچھی خبر اور وہ بھی نئے سال کی آمد کیساتھ پیش کرنے پر بہت بہت مبارک باد۔ میں ابن سعید بھائی کی تائید کرتا ہوں کہ جبتک جے کوئیری میں میپنگ کا مسئلہ حل نہیں‌ہوجاتا، اسوقت اسے نئے پیکج میں امپلیمنٹ کرنے سے بچا جائے!
 

مبشر شاہ

محفلین
نبیل بھائی یہ وی بی فور تو واقع ہی میں ایک مسئلہ ہے ۔چونکہ میں نے بھی اس کو خریدا ہے اور آپ کی طرح یہ میرے فورم کے ماہرین کو بہت پریشان کر رہا ہے ۔ اب آپ کو بھی دوسروں کی طرح پریشان دیکھ کر تو ہم اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہیں کر رہے ۔
اللہ کرے جلدی سے اس ورجن کی تمام مشکلات حل ہو جائیں اور محفل فورم کو وی بی فور پر کنورٹ کرنے کی نوید سننے کو ملے ۔
 
Top