يوم پاکستان کے موقع پر وزير خارجہ ہيلری کلنٹن کا پيغام

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميں صدر اوبامہ اور امريکی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو 23 مارچ کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پيش کرتی ہوں۔ قريب 70 برس قبل وہ لوگ جنھوں نے آگے چل کر نئے پاکستان کے بانيان بننا تھا، آپ کی قوم کی تشکيل کی غرض سے لاہور ميں اکھٹے ہوئے۔

پاکستان ايک ايسی قوم ہے جو ميرے دل کے قريب ہے اور مجھے گزشتہ برسوں کے دوران پانچ مرتبہ اس ملک کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ميں نے براہراست اس چيز کا مشاہدہ کيا کہ يہ اپنی شاندار تاريخ اور ثقافت، قدرتی حسن کی نعمت، اور ناقابل فراموش گرمجوشی اور قوت کے حامل لوگوں کے لحاظ سے کس قدر خاص ملک ہے۔

اس ہفتے مجھے وزارتی سطح کے امريکہ اور پاکستان کے مابين ہونے والے اسٹريجيک ڈائيلاگ کے سلسلہ ميں وزير خارجہ قريشی اور ديگر پاکستانی حکام کو واشنگٹن ميں خوش آمديد کہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ امريکہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ان کوششوں کے ليے اعانت فراہم کر رہا ہے جو وہ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، معاشی ترقی کو فروغ دينے، مواقع کی توسيع، اور پاکستان، خطے اور امريکہ کے ليے خطرہ بننے والے انتہا پسند گروہوں کو شکست دينے کے سلسلے ميں کر رہا ہے۔ ہماری وسيع تر شراکت داری باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے اور يہ ڈائيلاگ دونوں ملکوں کے درميان قريبی تعلقات کو مزيد مضبوط کريں گے۔

آج آپ کا ملک دہشت گردی سے متاثر ہے اور آپ کی سيکورٹی فورسز اور شہری انتہا پسندوں کے خلاف لڑائ ميں عظيم قربانياں دے رہے ہيں۔ امريکہ کے عوام ايک پرامن اور زيادہ خوشحال مستقبل کی تعمير ميں پاکستان کی کوششوں ميں اس کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کو يوم پاکستان پر مبارک باد پيش کرتے ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
سویدا

محفلین
امریکی صدر اور وزیر خارجہ نے مادیت پرستی اور خود غرضی کے اس دور میں‌ہمیں‌یاد رکھا
ہماری طرف سے انہیں‌شکریہ عرض‌کردیں
 
arifkarim

معطل
آج آپ کا ملک دہشت گردی سے متاثر ہے اور آپ کی سيکورٹی فورسز اور شہری انتہا پسندوں کے خلاف لڑائ ميں عظيم قربانياں دے رہے ہيں۔ امريکہ کے عوام ايک پرامن اور زيادہ خوشحال مستقبل کی تعمير ميں پاکستان کی کوششوں ميں اس کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کو يوم پاکستان پر مبارک باد پيش کرتے ہیں۔
اگر امریکہ انکل ہمیں یعنی پاکستانیوں کو اول روس، اور دوم "دہشت گردی" کی نام نہاد جنگ میں‌دھوکے سے ملوث نہ کرتے تو آج ہمارے فوجی جوان سرحدوں پر نہیں، اسکولوں کالجوں میں علم کی شمع روشن کرتے نظر آتے۔ آپکی اس "روشن مستقبل" اور امداد برائے سود و قرضے کا بہت بہت شکریہ!
 
کس بات پر تہنیت؟ اس بمباری پر جو وزیرستان میں کی جاتی ہے؟ یا اس بمباری پر جو دہشت گردوں سے زیادہ بے گناہوں پر ہوتی؟ یا اس پشت پناہی کی مبارکباد جس کی بنیاد پر ہمارا ملک آگ میں جل رہا ہے؟ ہیلری اور اور اوبامہ اور جو فرعون گزرے ہیں ان سے یہی گزاش ہے کہ اپنی خیر سگالی اپنی جیب میں رکھیں۔

فواد
وقت بڑا بے رحم ہے
ظالموں کو نہیں بخشتا
 
ہماری وسيع تر شراکت داری باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اچھے لطیفے شئیر کرنے کا شکریہ فواد بھائی، ویسے اتنے طویل لطیفے کو مزاح کے ذمرہ میں پوسٹ کرنا کیسا رہتا ؟؟؟
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اگر امریکہ انکل ہمیں یعنی پاکستانیوں کو اول روس، اور دوم "دہشت گردی" کی نام نہاد جنگ میں‌دھوکے سے ملوث نہ کرتے تو آج ہمارے فوجی جوان سرحدوں پر نہیں، اسکولوں کالجوں میں علم کی شمع روشن کرتے نظر آتے۔ آپکی اس "روشن مستقبل" اور امداد برائے سود و قرضے کا بہت بہت شکریہ!

پاکستان کی سرحدوں کے اندر افواج پاکستان کی کاروائيوں کا مقصد "امريکی آقاؤں" کو خوش کرنا ہرگز نہيں ہے۔ دنيا کی کوئ بھی فوج اپنے وسائل اور اپنے فوجيوں کی جان کی قربانی صرف اپنے عوام کے بہترين مفاد میں ہی صرف کرتی ہے۔ يہی اصول کسی بھی ملک کی منتخب حکومت پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

ميں آپ کو يہ بھی ياد دلا دوں کہ پاکستان کی تمام فوجی اور سول قيادت اور عمومی طور پر سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے بہترين مفاد ميں ہے۔

پاکستان کی عسکری قيادت کی کاروائ پر تنقيد پاکستان کی افواج کی بے مثال قربانيوں اور ان ہزاروں بے گناہ شہريوں کی اموات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جو گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کوئ کاروائ نہيں کرنی چاہیے جو بلاتفريق پورے ملک ميں پاکستانيوں کو قتل کر رہے ہیں؟ کيا حکومت پاکستان کو ان مسلح گروپوں کو نظرانداز کر دينا چاہيے جو پاکستان کے قوانين اور اداروں کے وجود سے انکار کرتے ہیں؟

ميں يہ واضح کر دوں کہ پاکستانی فوجی اپنی جانوں کی قربانی اپنے ملک کے تحفظ اور اپنی عوام کی سلامتی کو يقينی بنانے کے لیے دے رہے ہيں، نہ کہ واشنگٹن ميں بيٹھے ہوئے امريکی افسران کی خوشنودی کے ليے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
سویدا

محفلین
ميں آپ کو يہ بھی ياد دلا دوں کہ پاکستان کی تمام فوجی اور سول قيادت اور عمومی طور پر سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے بہترين مفاد ميں ہے۔

پاکستان کی عسکری قيادت کی کاروائ پر تنقيد پاکستان کی افواج کی بے مثال قربانيوں اور ان ہزاروں بے گناہ شہريوں کی اموات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جو گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کوئ کاروائ نہيں کرنی چاہیے جو بلاتفريق پورے ملک ميں پاکستانيوں کو قتل کر رہے ہیں؟ کيا حکومت پاکستان کو ان مسلح گروپوں کو نظرانداز کر دينا چاہيے جو پاکستان کے قوانين اور اداروں کے وجود سے انکار کرتے ہیں؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov

ہم آپ کی عنایت کردہ متروکات کو اپنے لیے سرمہ چشم جانتے تھے
آپ کو ہر ہر اقدام کا مکمل حق ہے ناسمجھ لوگوں‌کی باتوں‌پر ہرگز کان مت دھریں
وہ لوگ بے وقوف ہیں‌جو یہ کہتے ہیں‌کہ حالات کی خرابی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے
وہ لوگ بھی نادان ہیں‌جو یہ سمجھتے ہیں‌کہ طالبان امریکہ کے پیدا کردہ ہیں
حق فورا سمجھ میں‌نہیں‌آتا وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ حقائق خود طشت از بام ہوجاتے ہیں
 
arifkarim

معطل
عمومی طور پر سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے بہترين مفاد ميں ہے۔
اچھا جی۔ تو سول سوسائیٹی اسلحہ ساز انڈسٹری کے بارہ میں کیسے مفاد رکھتی ہے؟ تیل اور افیون کی انڈسٹری کے بارہ میں عالمی رائے کی کیا اہمیت ہے؟
قدرتی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور نام نہاد سول قوموں کا غریب قوموں کے وسائل پر قبضہ کیسا مفاد ہے؟
اور ان سب غیر فطری عوامل کے بعد اگر کوئی "بدلہ" کیلئے ہتھیار اٹھائے تو آپ حضرات انہیں دہشت گرد قرار دے کر بری از زمہ و معصوم بن جاتے ہیں۔ اس بارہ میں عالمی مفاد کیا کہتا ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ حق بات کہنے اور عالمی رائے کو قائم رکھنے والے وہی ہیں جنکے ہاتھ میں "طاقت و اسرورسوخ" کی لاٹھی ہے؟ :grin:
 
Top