احسان دانش يوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جيسے - احسان دانش

فرخ منظور

لائبریرین
يوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جيسے
ساتھ چل موج صبا ہو جيسے

لوگ يوں ديكھ كر ہنس ديتے ہيں
تو مجھے بھول گيا ہو جيسے

موت بھي آئي تو اس ناز كے ساتھ
مجھ پہ احسان كيا ہو جيسے

ہچكياں رات كو آتي ہي گئيں
تو نے پھر ياد كيا ہو جيسے

ايسے انجان بنے بيٹھے ہو
تم كو كچھ نہ پتا ہو جيسے

زندگي بيت رہی ہے دانش
ايک بے جرم سزا ہو جيسے
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب، بہت اچھی اور مشہور غزل ہے۔

اس غزل کے کچھ مزید اشعار بھی ہیں اور کچھ میں تبدیلیاں بھی ہیں جو یہاں لکھتا ہوں، مزے کی بات یہ ہے کہ ویب پر جتنی مٹی اس غزل کی پلید ہوئی ہے شاید ہی کسی کی ہوئی ہو :)

گوگل پر اس کا پہلا مصرع لکھ کر تلاش کیا تو کافی فورمز پر یہ غزل ملی، لیکن نا مکمل اور اغلاط سے بھری ہوئی، کچھ اشعار کے تو وزن ہی خارج ہیں۔

یہ غزل مہدی حسن نے گائی بھی ہے، بہرحال

لوگوں والا شعر کچھ ایسے ہے:

لوگ یوں دیکھ 'کے' ہنس دیتے ہیں
تو مجھے بھول گیا ہو جیسے

ہچکیوں والا:

ہچکیاں رات کو آتی ہی 'رہیں'
تُو نے پھر یاد کیا ہو جیسے

اور انجان والا ایسے:

ایسے انجان بنے بیٹھے ہو
تم کو کچھ 'بھی' نہ پتا ہو جیسے

اس غزل کے دو مزید اشعار:

اڑ رہا ہے وہ گلابی آنچل
پھول سے رنگ جدا ہو جیسے

عشق کو شرک کی حد تک نہ بڑھا
یوں نہ مل مجھ سے خدا ہو جیسے

شاید کچھ مزید اشعار بھی ہوں، بہرحال میں یہ غزل کسی کتاب میں ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
ايسے انجان بنے بيٹھے ہو
تم كو كچھ نہ پتا ہو جيسے
یہ شعر بے وزن محسوس ہوا غالبا کوئی غلطی ہے باقی غزل بہت خوب ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شارق۔ وارث نے تصحیح کی ہے نا کہ ’بھی‘ کا اضافہ درست ہے۔۔ کچھ بھی نہ پتا ہو جیسے۔۔۔
لیکن مجھے یہ تعجب ہوا کہ احسان دانش کی یہ غزل ہے۔ مہدی حسن کی آواز میں سنی تو تھی لیکن خیال تھا کہ فراز کی ہوگی۔
 

مغزل

محفلین
یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے -------- احسان دانش

غزل

یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے
ساتھ چل موجِ صبا ہو جیسے

لوگ یوں دیکھ کر ہنس دیتے ہیں
تو مجھے بھول گیا ہو جیسے

موت بھی آئی تو اس ناز کے ساتھ
مجھ پہ احسان کیا ہو جیسے

ایسے انجان بنے بیٹھے ہو
تم کو کچھ بھی نہ پتا ہو جیسے

ہچکیاں رات کو آتی ہی رہیں
تو نے پھر یاد کیا ہو جیسے

زندگی بیت رہی ہے دانش
ایک بے جرم سزا ہو جیسے


احسان دانش​
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
موت بھی آئی تو اس ناز کے ساتھ
مجھ پہ احسان کیا ہو جیسے

ایسے انجان بنے بیٹھے ہو
تم کو کچھ بھی نہ پتا ہو جیسے


بہت شکریہ مغل بھائی بہت شکریہ
 

محمداحمد

لائبریرین
لوگ یوں دیکھ کر ہنس دیتے ہیں
تو مجھے بھول گیا ہو جیسے

ایسے انجان بنے بیٹھے ہو
تم کو کچھ بھی نہ پتا ہو جیسے

واہ صاحب بہت خوب!
 
Top