ًمضمون نگاری: آگ کے حادثات

آج کل آگ کے حادثات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ آپ اس حوالے سے کچھ کرنا چاہتے ہیں، لوگوں کو آگاہ کرنے کے لےے اخبار کے لےے ایک مضمون تحریر کیجےے۔ اچھامضمون لکھنے کی صورت میں اخبار کی جانب سے طالبعلم کو تعلیمی کتابوں کا انعام دیا جائے گا ۔آپ کا مضمون 200-150الفاظ پر مشتمل ہونا چاہےے۔آپ چاہیں تو مندرجہ ذیل نکات سے مدد لے سکتے ہیں:

٭مناسب انتظامات کی غیر موجودگی
٭بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتیں
٭حادثات کو کم کرنے کی تجاویز

آگ کے حادثات
آگ انسان کے لےے فائدہ مند ہے لےکن آگ سے حفاظت کے لےے انتظامات نا ہونا اکثر اوقات بڑے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال آگے کے حادثات بڑھتے جا رہے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مناسب انتظامات کا نا ہونا ہے۔ گھروں کی سطح پر نا تو خواتین اور بچوں کو آگے بجھانے کی تربیت ہوتی ہے اور نا ہی صنعتی سطح پر ملازمین کو ۔ بہت بار ایک سرخ کاآگ بجھانے کا آلہ مختلف جگہوں پر لٹکا ہوا نظر آتا ہے لےکن اس کے استعمال کے حوالے سے اگر کسی سے پوچھ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس کا استعمال نہیں جانتا۔
بڑھتے ہوئے آگ کے حادثات کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ان وجوہات میں میںاہم وجہ بڑھتی ہوئی آباد ی اور صنعتیں ہیں۔ جس طرح آبادی اور صنعتوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ، اس بات کی ضرورت شدت اختیار کرتی چلی جاتی ہے کہ عوام الناس اور ملازمین کو آگ بجھانے کی تربیت دی جائے ، انہیںآگ کی اقسام اور ان پر استعمال ہونے والے فائر ایکسٹنگوئیشراور آگ کی نوعیت کے بارے میں علم ہو۔ بد قسمتی سے اس حوالے سے قائم کردہ ادارے بھی اپنا کام صحیح طور سے کرتے نظر نہیں آتے۔ پاکستان میں لگنے والی آگ میں سے زیادہ کا تعلق صنعتوں سے ہے اور اس میں ہونے والی شرح اموات بہت تیزی سے بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
آگ کے حادثات سے نمٹنا کوئی مشکل کام نہیں۔ اس کے لےے اہم ترین بات یہ ہے کہ اس کی تربیت کا آغاز پرائمری لیول سے کیا جائے۔ میٹرک تک تعلیم حا صل کرنے والے ہر طالبعلم کے لےے ضروری قرار دیا جائے کہ وہ آگ بجھانا جانتا ہواور تمام ملازمین کے لےے بھی آگ سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کے لےے لازمی تربیت کا آغاز کیا جائے۔ اس کے علاوہ گھروں اور عمارتوں کی سطح پر باقاعدگی سے آگ کے انتظامات کو چیک کرنے کے لےے حکومتی ارکان کی ڈیوٹی ہونی چاہےے اور نا قص انتظامات کی صورت میں جرمانہ کرنا چاہےے۔ اس طرح سے آگ کے حادثات کو کم کیا جاسکتا ہے اور بچا بھی جاسکتاہے۔
 
یاز

محفلین
150 سے 200 الفاظ تو بہت ہی کم ہیں۔
اس بات سے اندازہ کیجئے کہ درج ذیل پیراگراف (جو آپ کے مضمون سے ہی لیا ہے بطورِ مثال) میں تقریباََ 200 الفاظ ہیں۔

بڑھتے ہوئے آگ کے حادثات کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ان وجوہات میں میںاہم وجہ بڑھتی ہوئی آباد ی اور صنعتیں ہیں۔ جس طرح آبادی اور صنعتوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے ، اس بات کی ضرورت شدت اختیار کرتی چلی جاتی ہے کہ عوام الناس اور ملازمین کو آگ بجھانے کی تربیت دی جائے ، انہیںآگ کی اقسام اور ان پر استعمال ہونے والے فائر ایکسٹنگوئیشراور آگ کی نوعیت کے بارے میں علم ہو۔ بد قسمتی سے اس حوالے سے قائم کردہ ادارے بھی اپنا کام صحیح طور سے کرتے نظر نہیں آتے۔ پاکستان میں لگنے والی آگ میں سے زیادہ کا تعلق صنعتوں سے ہے اور اس میں ہونے والی شرح اموات بہت تیزی سے بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
آگ کے حادثات سے نمٹنا کوئی مشکل کام نہیں۔ اس کے لےے اہم ترین بات یہ ہے کہ اس کی تربیت کا آغاز پرائمری لیول سے کیا جائے۔ میٹرک تک تعلیم حا صل کرنے والے ہر طالبعلم کے لےے ضروری قرار دیا جائے کہ وہ آگ بجھانا جانتا ہواور تمام ملازمین کے لےے بھی آگ سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کے لےے لازمی تربیت کا آغاز کیا جائے۔ اس کے علاوہ گھروں اور عمارتوں کی سطح پر باقاعدگی
 
Top