الف عین
لائبریرین
دوستو
آپ کو علم ہو گا کہ اردو کا پہلا آن لان علمی و ادبی جریدہ ’سمت‘دسمبر ۲۰۰۵ء سے شروع ہو کر پچھلے سہ ماہی میں سلور جوبلی منا چکا ہے۔ اب ’سمت‘ کے نئے شمارے ، شمارہ ۲۶، بابت اپریل تا جون ۲۰۱۵ کا اجراء ہو گیا ہے۔
اس کے لئے یہاں کلک کریں:
http://samt.bazmeurdu.net/magazine-سَمت-آن-لائن-ادبی-جریدہ
اس شمارے میں تجزیات پر خسوصی گوشہ ترتیب دیا گیا ہے۔ جس کے تحت نظموں کے تجزیات کے تحت، میرا جی کا عطاء اللہ سجاد، سلام مچھلی شہری اور امین حزیں کی نظموں کا تجزیہ، انوار فطرت کی نظم پر آن لائن مباحثہ، حمید سہروردی کی نظم "صفر" کا عبد الرب اُستاد کا تجزیہ، رفیق سندیلوی کی نظموں پر دانیال طریر اور ڈاکٹر طارق ہاشمی کے تجزئے، انور قمر کی کہانی ’چوپال میں سنا ہوا قصہ‘پرایم۔ مبین اور سائرہ غلام نبی کی کہانی ’سہمی ہوئی تصویر‘ پر زیب اذکار حسین کے تجزئے، پیغام آفاقی کے ناول ’مکان‘ پر ڈاکٹر سلیم خان اور مشرف عالم ذوقی کے’ نالۂ شب گیر‘ پرالماس فاطمہ کے تجزئے شامل ہیں۔
یادِ رفتگاں کے تحت کلیم عاجز پر امانت علی قاسمی اور جاوید عبدالعزیز کے مضامین کے علوہ ان کی کچھ غزلیں شامل ہیں۔ ادا جعفری پر غلام شبیر رانا اورشاہدہ حسن کا خراجِ عقیدت ہے۔ اور ان کا کچھ کلام بھی پیش کیا گیا ہے۔ ماجد صدیقی کی یاد میں ان کی کچھ غزلیں دی جا رہی ہیں۔
دیگر مشمولات ہیں:
’عقیدت‘ کے تحت محمد حفیظ الرحمٰن کی حمد اور تنویر پھولؔ کی نعت سرورِ کائناتؐ
’گاہے گاہے باز خواں‘ کے تحت احمد ندیم قاسمی کا افسانہ الجھن
’مانگے کا اجالا‘ کے تحت چندر دھر شرما گُلیری کا مشہور ہندی افسانہ ’ اس نے کہا تھا‘
تحقیق و تنقید کے تحت درج ذیل مضامین پڑھے جا سکتے ہیں:
ادبی تنقید کے لسانی مضمرات :پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ
طاہرہ دیوی شیرازی کون؟:محمد خلیل الرحمٰن
خورشید احمد جامی، فن اور شخصیت:ڈاکٹر رؤف خیر
حمایت علی شاعر کی غزل:سرور عالم راز سرور
غالب نامہ: غالب شناسی کا ایک معتبر حوالہ:احمد علی جوہر
’یادش بخیر‘ کے تحت ۔امتیاز الدین کا ایک مکالمہ حیدر آباد دکن کی اورینٹ ہوٹل۔ ایک ادارہ، ایک انجمن اور ناصر ناکاگاوا کا سہ روزہ دورۂ بھارت کی روئداد اور ’اردو ہے جس کا نام‘ کے تحت صدف مرزا کا ’ سکینڈے نیویا میں اردو‘ کا شمول کیا گیا ہے۔
افسانوں کے تحت اک ماندگی کا وقفہ :مشرف عالم ذوقیؔ، اونٹ:شمو ئل احمد، شُدّھی:سرور عالم راز سرورؔ، پل سراط:عابدہ رحمانی، شنی کا چکر:عالیہ تقوی، Besieged:جاوید نہال حشمی اور محبت کا خدا:عمر احمد بنگش شامل ہیں۔
نظموں میں سیّد انور جاوید ہاشمی، فرح دیبا ورک، ناصر ملک اور زرقا مفتی کی نظمیں اور غزلوں میں اعجاز گل، سید انور جاوید ہاشمی، محمد طارق غازی ، الیاس بابر اعوان، سرور عالم راز سرور، تنویر پھول، جلیل حیدر لاشاری اور محمد حفیظ الرحمٰن کی تخلیقات کو جگہ دی گئی ہے۔
انشائیہ کے تحت محمد یعقوب آسیؔ کا ’ دیکھ چاکھ کے‘ اور ابو نبیلؔ خواجہ مسیح الدین کا’ مرغ کی ایک ہی ٹانگ‘ شامل ہیں۔ جب کہ ’کتابوں کی باتیں‘ میں ’کاغذ پہ دھری آنکھیں: فرح دیبا ورک پر ابرار مجیب، .مقالات کلیم: کلیم احسان بٹ پر شیخ عقیل احمد اور عبد الصمد نورؔ سہارن پوری کی ’ پیکرِ خیال‘ پر سید انور جاوید ہاشمی کا تبصرہ شامل ہے۔
امید ہے احباب کو پسند آئے گا۔
اعجاز عبید، مدیر اعلیٰ