٭٭٭ ما رمضان کی فضیلتیں ٭٭٭

گل بانو

محفلین
رمضان وہ مہینہ ہے جس کے پہلے عشرے میں رحمت دوسرے میں مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات ہے ۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے حدیث مروی ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں مسلمانوں کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے آپ نے ایک اور جگہ فرمایا کہ اس ماہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی تیاری کے لئے کمر کس لیا کرتے تھے یٰعنی شعبان سے اس کی تیاری کر لیاکرتے تھے یہ بڑی برکتوں والا مہینہ ہے ۔ اس ماہ میں نفل کا ثواب بھی 70 گنا زائد ملتا ہے تو فرض کا تو کہنا ہی کیا اللہ اللہ ،
اللہ تعالٰی فرماتا ہے اے لوگو تُم پر روزے فرض کر دئیے گئے جس طرح تُم سے پہلے کی امتوں پر فرض کئے گئے تھے ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ ! ابن آدم کا ہر عمل اس کے لئے ہے سوائے روزے کے روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا ، اور روزہ (آگ )سے ڈھال ہے
رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا صلہ جنت ہے ، یہ بھائی چارے کا ، خیر خواہی کا ، امن و مساوات کا ہمدردی کا ، اپنے احتساب کا مہینہ ہے سب سے بڑی خیر خواہی ہی یہ ہے کہ انسانوں کو جنت کا راستہ دکھایا گیا ہے ۔سبحان اللہ
روزے دار کو افطار کے وقت اللہ سے ملاقات کی خوشخبری دی گئی ہے ۔ روز قیامت سے پہلے اللہ سے ملاقات ! اللہ اللہ
جس نے اس ماہ مبارک میں ایمان اور احتساب کے ساتھ سارے روزے رکھے اس کے سارے گناہ بخش دئیے جائیں گے جو اس نے پہلے کئے ہوں گے سبحان اللہ
ہمیں چاہیئے کہ اس ماہ میں ہم اپنے اخلاق ، طرز معاشرت ،رویوں کا احتساب کریں اور اپنے ماحول کا جائزہ لیں کہ ہمارا اس معاشرے میں کیا حصہ ہونا چاہیئے اور اس سے پوری طرح انصاف کریں ۔اور خصوصی طور پر قرآن کو نافذ کرنے کا عہد دھرائیں اور ہر ممکن اس پر عمل کریں اور کروائیں تبھی ہم اللہ کے دربار میں سرخروئ پا سکیں گے اگر ہم اس ماہ میں قرآن کا حق درست طور پر ادا کرتے ہیں تو ہماری شفاعت ممکن ہے روز حشر یہ قرآن ہمارے حق میں گواہی دے کہ اس بندے نے نہ صرف مجھے پڑھا بلکہ میرا پیغام اوروں تک بھی پہنچایا ۔ سبحان اللہ
صرف وہی لوگ قرآن سے ہدایت پانے والے ہیں جو متقی ہیں پرہیز گار ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں ، پاکیزہ زندگی گزارتے ہیں ، تمام آسمانی صحیفوں پر ایمان لاتے ہیں بشمول قرآن کے اور آخرت پر یقین رکھنے والے ہیں ۔ آخرت پر یقین ہماری زندگیوں میں تبدیلیاں لاتا ہے اور ہماری اصلاح کرتا ہے
ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف قرآن پر عمل کرنے میں ہے
قرآن راہ ہدایت ہے اور ہدایت مل گئی تو سمجھو سب کچھ مل گیا
اللہ ہمارا دین اور دنیا بہتر بنائے آمین
 
Top