٭٭٭ محبت فاتح عالم ٭٭٭

گل بانو

محفلین
ہم جس ماحول اور معاشرے کی پیدار وار ہیں وہاں محبت رشتوں میں حسبِ مراتب تقسیم کی جاتی ہے ۔محبت کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اپنے حقوق سے پہلے فرائض یاد کرائے جاتے ہیں تو کبھی کبھی محبت فرض لگنے لگتی ہے ۔ ہم دنیا میں کسی مقصد کے تحت زندگی گزارتے ہیں تو یہ بھی محبت کا ایک انداز ہے ۔ محبت اللہ سبحان تعالٰی کا ایک وصف ہے جو انسان کو ودیعت کیا گیا ہے تاکہ وہ انسانیت کو فروغ دے ۔اللہ کے حکم کے مطابق زندگی گزارنا اللہ سے محبت کا بہترین اظہار ہے ۔ بے غرض محبت سکون دیتی ہے ۔محبت سے جُڑا ہر تعلق نہایت مضبوط ہوتا ہے ۔ محبت سے زمانے بھر کو فتح کیا جا سکتا ہے تو محبت کو فروغ دیں اور نفرتوں کو ختم کریں ۔
گل بانو
25نومبر 2013
 
Top