ٹائپ کاسٹ (TypeCast)، فونٹ ڈیویلپمنٹ ٹول

نبیل

تکنیکی معاون
tc-screenshot-full.png

السلام علیکم،
مجھے جاوا میں لکھے گئے ایک فونٹ ڈیویلپمنٹ ٹول ٹائپ کاسٹ کا ربط ملا تھا جسے میں یہاں شیئر کر رہا ہوں۔ ربط ذیل میں ہے:

ٹائپ کاسٹ فونٹ ڈیویلپمنٹ ٹول

ٹائپ کاسٹ اوپن سورس سوفٹویر ہے اور یہ جاوا میں لکھا گیا ہے۔ لیکن یہ کئی سال سے اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کو ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے:

ٹائپ کاسٹ 0.5.1 ڈاؤنلوڈ کریں

ٹائپ کاسٹ کا سورس کوڈ‌ براہ راست ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہے لیکن اسے اس کی سی وی ایس رپازٹری سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ میں سورس کوڈ سی وی ایس رپازٹری سے حاصل کرکے یہاں بطور اٹیچمنٹ پوسٹ کر دوں۔

ٹائپ کاسٹ میں اوپن ٹائپ ٹیبلز کی سپورٹ اگرچہ مکمل نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے فونٹ کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ابھی میری دانست میں یہ کسی بڑے فونٹ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ میں استعمال کے لیے موزوں نہیں ہے۔

میری ٹائپ کاسٹ میں دلچسپی بنیادی طور پر اس کے سورس کوڈ کی وجہ سے ہے۔ میرے خیال میں ٹائپ کاسٹ کے جاوا سورس کوڈ سے کافی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اگر ٹائپ کاسٹ کی اوپن ٹائپ ٹیبلز کو لوڈ کرنے کی لاجک کو سی شارپ میں کنورٹ کر لیا جائے تو اس سے ڈاٹ نیٹ میں فونٹ ڈیویلپمنٹ ٹولز کا ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔ ایک اور بہت پوٹینشل والا آئیڈیا ٹائپ کاسٹ کو ایکلپس کے پلگ ان میں کنورٹ کرنے کا ہے۔ اگر ایسا ہو جائے تو ایک بہت بہتر فونٹ ڈیویلپمنٹ ٹول کا آغاز ہو سکتا ہے۔

والسلام
 

arifkarim

معطل
بہت خوب نبیل بھائی! پاک ڈیٹا والوں نے بھی اپنےجوہر نستعلیق کی تیاری کیلئے''خود'' ٹولز لکھے تھے۔ انکا اطلاقیہ اتنا ذہین تھا کہ حروف کے جوڑ تک خود کار طور پرڈھونڈ کر انہیں فانٹ میں کمپائیل کرتا تھا!
اگر اس پر درست طریق پر کام ہو تو امید ہے وولٹ سے جان چھوٹ جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ حیرت کی بات ہے کہ دس سال سے اوپر کا عرصہ ہونےکے باوجود وولٹ کا کوئی اوپن سورس متبادل موجود نہیں ہے۔ اس سمت کام ضرور ہونا چاہیے لیکن یہ کوئی چھوٹا پراجیکٹ نہیں ہوگا۔ اس کے لیے کافی منصوبہ بندی اور قدرے طویل عرصے تک ڈیویلپمنٹ کی ضرورت ہوگی۔ فی الحال میں اس magnitude کا کوئی نیا پراجیکٹ نہیں شروع کر سکتا۔
 
Top