خبر کے مطابق امکانات تو اسی بات کے ہیں کہ کچھ نہ کچھ "رولا" ضرور ہے۔سمائلسغلط فہمی سے زیادہ فکسنگ کے زیادہ چانس ہے۔
جی بالکل بھیا،اگر یہ فکسنگ ہوتی تو زمین سر پر اٹھا لی جاتی،خبر میں فکسنگ کے الفاظ استعمال کیے گئے مگر میں نے غلط فہمی کو بھی امکانات میں رکھا۔اس معمے کا جواب اس خبر ہی میں ہے اور ویڈیو سے بھی ظاہر ہے۔
کوہلی نے "ہیڈز" کہا تھا۔ لکھا بھی ہوا ہے اور ویڈیو میں بھی سنا جا رہا ہے۔
ریفری نے "ٹیلز، انڈیا" کہا۔ جو کہ غلط تھا، ٹیلز سری لنکا ہوتا یا ہیڈز انڈیا۔
پری زینٹر نے انڈیا سنا اور ریفری کو درست بھی کر دیا کہ انڈیا ہیڈز ہے۔
سارے معاملے میں ریفری کے بولنے کی غلطی ہے جس کی بنا پر وہ چپ رہا ہوگا، چار پانچ ہیوی ویٹ لوگوں یعنی دو کپتانوں ایک ریفری وغیرہ کو ایک ٹاس کے لیے فکس کرنا ایک مشکل کام ہے جب کہ آئی سی سی ویسے ہی آج کل بہت سخت ہے۔