ٹرانسمیشن لائن کے پانچ ٹاورتباہ ، شارٹ فال میں 150میگاواٹ اضافہ

ٹرانسمیشن لائن کے پانچ ٹاورتباہ ، شارٹ فال میں 150میگاواٹ اضافہ

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسمیشن لائن کے پانچ ٹاوردھماکہ خیزمواد سے تباہ ہونے کے بعد 150میگاواٹ بجلی کی سپلائی کم ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ ٹاورز کی بحالی میں 24گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کے ترجمان کے مطابق 220کے وی کے شیخ محمدی داﺅدخیل ٹرانسمیشن لائن کے دواور تربیلاشیخ محمدی ٹرانسمیشن کے تین ٹاورز دھماکہ خیزمواد سے تباہ کردیئے گئے ہیں جس کے باعث پشاور، چارسدہ اور دیگرملحقہ علاقوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی تاہم پشاور اورگردونواح کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کردی گئی لیکن چارسدہ اور مضافاتی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی ۔ حکام کے مطابق این ٹی ڈی سی اور پیسکو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور بحالی کا کام جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق ٹاور تباہ ہونے سے سسٹم سے ڈیڑھ سومیگاواٹ بجلی آﺅٹ ہوگئی ہے جبکہ پہاڑی علاقے میں موجود ٹاور تباہ ہونے کی وجہ سے چارسدہ کو فوری طورپر متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ، 12سے24گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔

http://www.dailypakistan.com.pk/business/05-May-2014/99386
 
دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں .طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔طالبان کے حملوں کی وجہ سے ملک کو اب تک ۱۰۰ ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو چکا ہے اور یہ نقصان جاری ہے۔نیشنل ڈسپیچ اینڈ ٹرانسمیشن کمپنی کی ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنا نہ صرف ایک اقتصادی نقصان ہے بلکہ گرمی کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کا موجب بھی،جس سے عوام الناس کی تکالیف میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہےاور اس کا اثر دیگر علاقوں پر بھی پڑے گا۔

اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اورطالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے .انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے .کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں.

………………………………………….

بجلی کے 5 ٹاورز دھماکا خیز مواد سے تباہ

http://awazepakistan.wordpress.com
 
آخری تدوین:
Top