ٹرُو اور مٓرُو

طالش طور

محفلین
کیا اپ کہ ہاں بھی عید کے دوسرے دن کو ( ٹرُو ) اور تیسرے دن کو ( مٓرُو ) کہا جاتا ہے؟
 
زیک

مسافر

میں نے نہیں سنا تھا لیکن ابو کو علم تھا۔ ان سے علاقے کا پوچھا تو انہوں نے سیالکوٹ کا ذکر کیا۔ اتفاق سے سیالکوٹ ہی کے محمد وارث نے ایک اور لڑی میں ان الفاظ کا ذکر کیا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میں تو بچپن ہی سے یہ الفاظ سنتا آ رہا ہوں، اردو لغت سے بھی اس کا استعمال ملا تھا۔ جب اخباروں میں سینما فلموں کے اشتہارات چھپا کرتے تھے تو اکثر خاص طور پر لکھا ہوتا تھا کہ "عید، ٹرو، مرو چار یا پانچ شو" وغیرہ۔
 
محمداحمد

عجیب اتفاق ہے کہ میں نے یہ الفاظ پہلی بار ہی دیکھے سُنے ہیں۔

شاید یہ پنجاب میں زیادہ استعمال ہوتے ہوں۔
 
Top