زیک
مسافر
کافی عرصے سے یہاں کوئ ترکیب نہیں لکھی۔ سو ایک حاضر ہے۔
اگر کسی کو turkey کی اردو آتی ہے تو بتا دے۔
یہ ترکیب ماڈرن اطالوی کوکنگ سے لی گئ ہے۔
سیب کی ترکیب کے اجزاء:
ٹرکی پکانے کے اجزاء:
ترکیب:
سیب کاٹیں اور اس میں سے بیج نکال لیں۔ سیب کے سلائس وائن کے ساتھ دیگچے میں ڈالیں اور ابالیں۔ جب ابال آ جائے تو آنچ کچھ ہلکی کر دیں اور پانچ منٹ simmer کرنے دیں کہ سیب کچھ نرم ہو جائیں مگر زیادہ نہیں۔ اب دیگچے سے تمام مائع نکال لیں۔ سیب کے ساتھ مکھن اور چینی ڈال کر کچھ دیر saute کریں اور پھر انتہائ معمولی آنچ پر سیبوں کو گرم رکھیں۔
ٹرکی بریسٹ کے سلائسز پر ہلکا سا آٹا چھڑکیں اور اس پر نمک اور مرچ بھی ڈال دیں۔
ایک علیحدہ دیگچے میں مکھن گرم کریں اور پھر اس میں ٹرکی ڈال کر دو تین منٹ کے لئے saute کریں۔ پہلے ایک طرف اور پھر دوسری طرف یہاں تک کہ ٹرکی کا رنگ ہلکا سنہرا سا ہو جائے۔ ٹرکی کا گوشت دیگچے سے نکال لیں۔ اب دیگچے میں وائن شامل کریں اور چمچ ہلائیں تاکہ اگر کچھ دیگچے میں لگا ہو تو وہ مکس ہو جائے۔ جب وائن آدھی رہ جائے تو چکن کیوب اور سیب کا جوس ڈال دیں۔ تین چار منٹ کے لئے تیز آنچ رکھیں تاکہ دیگچے میں موجود مائع مزید آدھا رہ جائے۔ آنچ ہلکی کریں اور کریم ڈال دیں۔ کچھ دیر اسے ہلکی آنچ پر پکائیں کہ ساس کچھ گاڑھی ہو جائے۔
کھانے والوں کی پلیٹوں میں ٹرکی کا سلائس رکھیں۔ اس پر کچھ ساس انڈیلیں اور کچھ سیب کے ٹکڑے بھی سجا لیں۔

- تین سنہرے سیب
- ایک کپ ڈرائ وائٹ وائن
- تین کھانے کے چمچ بغیر نمک کے مکھن
- چوتھائ کپ چینی
ٹرکی پکانے کے اجزاء:
- ڈیڑھ پاونڈ ٹرکی بریسٹ چوتھائ انچ باریک کٹی ہوئ
- آدھا کپ آٹا
- نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
- تین کھانے کے چمچ مکھن
- ایک چکن کیوب
- آدھا کپ سیب کا جوس
- ایک تہائ کپ ہیوی کریم