انور شعور ٹوٹا طلسمِ وقت تو کیا دیکھتا ہوں میں۔ انور شعور

فرحت کیانی

لائبریرین
ٹوٹا طلسمِ وقت تو کیا دیکھتا ہوں میں
اب تک اسی جگہ پہ اکیلا کھڑا ہوں میں
یہ کشمکش الگ ہے کہ کس کشمکش میں ہوں
آتا نہیں سمجھ میں، بہت سوچتا ہوں میں
مجھ سے نہیں اسے مرے فردا سے ہے امید
منزل ہے کوئی اور فقط راستہ ہوں میں
کیا یہ جگہ ہے؟ جس کی تمنا میں آج تک
دن رات شہر شہر بھٹکتا رہا ہوں میں
مشعل بدست گھومتے گزری ہے ایک عمر
اب کس کے انتظار میں ٹھہرا ہوا ہوں میں

انور شعور
 

زونی

محفلین
کیا یہ جگہ ہے؟ جس کی تمنا میں آج تک
دن رات شہر شہر بھٹکتا رہا ہوں میں



بہت خوب جناب !


بہت شکریہ شئیرنگ کیلئے ، اور فرحت آتی جاتی رہا کریں محفل پر ٹائم نکال کر ۔:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کیا یہ جگہ ہے؟ جس کی تمنا میں آج تک
دن رات شہر شہر بھٹکتا رہا ہوں میں



بہت خوب جناب !


بہت شکریہ شئیرنگ کیلئے ، اور فرحت آتی جاتی رہا کریں محفل پر ٹائم نکال کر ۔:)

بہت شکریہ ) بالکل محفل پر آنا تو نیٹ گردی کا لازمی جزو ٹھہرا ناں :) شکریہ زونی!‌:)


بہت اچھی غزل ہے، شکریہ فرحت شیئر کرنے کیلیئے!

بہت شکریہ وارث :)
 
Top