"jtextboxeditor" کے سورس کوڈ سے ایک
نئی جار بنائی ہے جس کو ضروری معلومات دے کر ٹف اور باکس فائل بنائی جاسکتی ہے۔ اس کو ڈاٹ نیٹ کے کسی ٹول میں شامل کر کے ایک ایسا پروگرام لکھنے کا ارادہ ہے جس میں فونٹ، سائز اور سٹائل بتا کر کسی بھی متن (n number of lines) کی تصویر اور باکس فائل بنا سکیں۔ جس کو "serak-tesseract-trainer" میں استعمال کر کے اصل تربیتی فائل حاصل کی جاسکتی ہے۔
مہیا کردہ جار فائل کو چلانے کے لیے یہ کمانڈ استعمال کی جاسکتی ہے۔ یہ ونڈوز پر بھی چلا سکتے ہیں۔ اس کے لیے جاوا انسٹال ہونا ضروری ہے۔
کوڈ:
java -jar GenerateTiffBox.jar "Simple One Line Text Here" "eng" "Arial" 0 12 "exp0" "D:/OCR/test" false
آرگومنٹس کی تفصیل یہ ہے کہ
1: ایک لائن میں متن
2: زبان کا کوڈ (eng, urd)
3: فونٹ کا نام
4: فونٹ کا اسٹائل (0 پلین ٹیکسٹ)
5: فونٹ کا سائز
6: لائن نمبر (اس میں exp ضروری ہے ، معلوم نہیں شاید بیس کوڈ میں کوئی ویلیڈیشن ہے، اس کی تفصیل دیکھی نہیں، فی الحال میرے خیال ایسے ہی استعمال ہوسکتاہے)
7: آؤٹ پٹ ڈائریکٹری جہاں ٹف اور باکس فائلز چاہیے
8: اس کا استعمال بعد میں دیکھوں گا فی الحال false پاس کریں۔