ٹف اور باکس بنانے کے لیے ٹول بنا دیا ہے۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ (اس میں ایک سے زائد فونٹس، سٹائل، سائز منتخب کیجیے، ان پٹ فائل ایک ٹیکسٹ فائل ہو جس میں متن سطروں کی شکل میں موجود ہو، مثلا
نمونے کی ٹیکسٹ فائل۔ پھر آوٹ ڈائریکٹری جہاں آپ تمام ٹف اور باکس فائلز بنانا چاہتے ہیں)۔ اس کے بعد "SerakTesseractTrainer" استعمال کرکے تربیتی مواد بنا سکتے ہیں۔ میں نے نمونے کی ٹیکسٹ سے تربیتی مواد بنا کر ٹیسٹ کیا، نتائج مایوس کن رہے۔
"SerakTesseractTrainer" کا تبدیل شدہ
ورژن یہاں سے حاصل کریں۔ اس میں صرف ایک فائل منتخب کریں اور اس ڈائریکٹری میں موجود تمام ٹف اور باکس کے جوڑے پروگرام میں شامل ہو جائیں گے۔ (علیحدہ علیحدہ ایک فائل شامل کرنے کی ضرورت نہیں)۔
"tesseract"
یہ والا ورژن انسٹال کیجیے ونڈوز پر، اس کی ڈائریکٹر کی ضرورت "SerakTesseractTrainer" پروگرام میں پڑتی ہے۔ اس کو چلانے کا طریقہ کار اس کے
یوزر مینویل میں موجود ہے۔
اب اس کے بعد اصل کام شروع ہوتا ہے۔ جس میں میری معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یعنی
مواد کس قسم کا ہو؟
اس کے بعد جو باکس فائل بنے (جو اصل میں یونیکوڈ حرف، اس کی پوزیشن (سطر میں) اور اس کی موجودگی کی تعداد وغیرہ کی معلومات)، اس کو اچھی طرح جانچ پڑتال کرکے تربیتی مواد کے لیے اکھٹا کرنا۔
میں اپنے تئیں تجربات جاری رکھوں گا لیکن کسی صاحب کو اگر تربیتی مواد کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم ہیں تو وہ ضرور شئیر کرے تاکہ درست مواد تیار کیا جاسکے۔